افغانستان کی پاکستانی حملوں کی تصدیق
نئی دہلی : 17؍اپریل
(اے ایم این ایس)
پاکستان نے افغانستان میں فضائی حملہ کیا ہے ۔ اس میں خواتین اور بچوں سمیت 47 شہری جاں بحق ہوئے۔ اس سے افغانستان کی طالبان حکومت ناراض ہوگئی۔ افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان کے سفیر کو طلب کر کے اپنا اعتراض درج کرایا۔
تاہم، پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے افغانستان میں واقع تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نامی عسکریت پسند تنظیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے ہیں۔ پاکستانی فوج نے یہ حملہ پاکستان کے شمالی وزیرستان میں دو دہشت گردانہ حملوں کے بعد کیا ہے۔ پاکستان کی فوج نے کہا ہے کہ اس کے 8 فوجی دہشت گرد حملوں میں شہید ہوئے۔
In holy month of Ramzan, #Pakistan airstrike in Kunar & Khost provinces of #Afghanistan, leaving at least 30 Afghan civilians including kids and women dead.
Taliban had yet not reacted but will soon react heavy.— ManhasAnupama (@manhas_anupama) April 17, 2022
افغانستان میں مقامی حکام نے حملے کی تصدیق کی ہے۔ نے بتایا کہ پاکستانی طیاروں نے جمعہ کی رات ہی صوبہ خوست پر فضائی حملہ کیا۔ پاکستان کے اس حملے میں افغانستان کے بچوں اور خواتین سمیت 47 شہری مارے گئے
پاکستانی میڈیا نے کہا ہے کہ یہ بم دھماکے افغانستان کے خوست اور کنڑ صوبوں میں کیے گئے۔ پاک فوج نے یہ حملہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا۔ ٹی ٹی پی پاکستان میں ایک عسکریت پسند تنظیم ہے۔ یہ پاکستانی طالبان کی حفاظت میں پاکستانی فوج کے خلاف حملے کرتا ہے
The death toll from Pakistani military air strikes in the eastern Afghanistan provinces of Khost and Kunar has jumped to at least 47, officials said Sunday, as Islamabad urged Kabul to act against militants launching attacks from Afghan soilhttps://t.co/yH0gkWn0cL
— AFP News Agency (@AFP) April 17, 2022
ٹی ٹی پی نے ایک بیان جاری کیا جس میں افغانستان میں پاکستانی حملوں کی تصدیق کی گئی۔ ٹی ٹی پی نے کہا ہے کہ اس کے (ٹی ٹی پی کے) مہاجر کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جو پاکستان کے قبائلی علاقوں سے بھاگ کر افغانستان آئے تھے۔
دوسری جانب افغانستان کی طالبان حکومت نے اس حملے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے سفیر منصور احمد خان کو طلب کیا اور خبردار کیا کہ آئندہ ایسی کوئی کارروائی نہ کی جائے۔
