ریت کے گڑھے میں پھنسنے سے آٹھویں جماعت کے طالبعلم کی موت

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال:23؍اپریل
(زین نیوز)
جگتیال ضلع کے مٹ پلی میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میںآٹھویں جماعت کے طالبعلم موت واقع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق مٹ پلی کے مضافات میں واقع ندی میں غیر قانونی ریت کی منتقلی کے لئے کھودے گئے گڑے میں پھنسنے سے مٹ پلی ک سائی رام نگر سے تعلق رکھنے والے طالبعلم دتتو کی موت واقع ہوگئی۔

بتایا گیا کہ دتتو اپنے دوستوں کے ہمراہ تیرنے کے لئے گیا تھا تیراکی دوران ریت کے لئے کھودے گڑھے میں پھنسنے سے موت واقع ہوگئی۔

واقعہ کی اطلا ع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور مقامی غوطہ خوروں کی مدد نعشوں کو باہر نکلوایا۔اور بغرض پوسٹ مارٹم نعش کو سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔

افراد خاندان کی شکایت پر پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا۔ طالبعلم کے غرق ہونے کے واقعہ سے اسکے خاندانوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اورسکتہ طاری ہوگیا