Sanjay Raut

اگر دماغ میں خلل ہے تو گھر پر ہنومان چالیسہ پڑھیں’ مندر جائیں

تازہ خبر قومی

ہنومان چالیسہ کے نام پر کسی اور کے گھر جا کر ماحول خراب کرتے ہیں تو قصوروار ہوں گے۔
شیوسینا کا بی جے پی پر طنز
ممبئی : 26/اپریل
(اے ایم این ایس)

  • مہاراشٹر میں ہنومان چالیسہ کو لیکر تنازعہ زروں پر ہے
    شیوسینا نے ہنومان چالیسہ معاملے کو لے کر بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ پارٹی لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا ہے کہ اگر آپ ہنومان چالیسہ کے نام پر کسی اور کے گھر جا کر ماحول خراب کرتے ہیں تو آپ قصوروار ہوں گے۔

 اگر دماغ میں خلل ہے پریشان ہے تو گھر بیٹھ کر ہنومان چالیسہ پڑھیں۔

شیوسینا رہنما سنجے راوت نے مزید کہا کہ ریاست کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، ہنومان چالیسہ پڑھنے پر کسی کے خلاف ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ممبئی ہائی کورٹ نے بھی اپنی رائے دی ہے۔ آپ اپنے گھر میں ہنومان چالیسہ ضرور پڑھیں اور مندر جائیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس نے پیر کو ایک پریس کانفرنس کر کے مہاراشٹر حکومت پر حملہ کیا۔

 انہوں نے کہا تھا کہ مہاراشٹر میں انار کی جیسی صورتحال ہے۔ پولیس کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ اگر مہاراشٹر میں ہنومان چالیسہ نہیں بولی جاتی تو کیا پاکستان میں بولی جائے گی، وہ ہنومان چالیسہ سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں؟ ہم سب ہنومان چالیسہ کہیں گے، حکومت میں ہمت ہے تو ہم پر غداری کا جرم عائد کر کے دکھائے۔

رانا جوڑے کی گرفتاری غلط ہے۔ کیا ہنومان چالیسہ پڑھنا غداری ہے؟ پولیس کے نام پر غنڈہ گردی کی جا رہی ہے

وہیں ممبئی پولیس نے امراوتی سے آزاد ایم پی نونیت رانا اور بڈنیرا سے ایم ایل اے روی رانا کو ہفتہ کے روز مختلف برادریوں میں نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

 اس سے پہلے، رانا جوڑے نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی نجی رہائش گاہ ‘ماتوشری’ کے باہر ہنومان چالیسہ پڑھنے کا اپنا منصوبہ منسوخ کر دیا تھا۔

دریں اثنا، پولیس نے رانا کے گھر کے باہر احتجاج کرنے پر شیوسینا کے 13 کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ رانا جوڑے کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے