حجاب تنازعہ اب کشمیر بھی پہنچ گیا۔اسکول کے احاطہ میں حجاب نہ پہننے کی ہدایت

تازہ خبر قومی

نئی دہلی : 28؍اپریل
(اے ایم این ایس)
حجاب کا تنازعہ ہندوستان کی وادی کشمیر تک پہنچ گیا ہے جس کے بعد  جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ نے ایک پرائیویٹ اسکول کی آرڈر کاپی پر ردعمل ظاہر کیا ہے، جس میں اساتذہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اسکول کے احاطہ  میں حجاب نہ پہنیں۔

درحقیقت جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں فوج کے زیر انتظام ایک اسکول پرنسپل نے 25 اپریل کو جاری کردہ ایک سرکلر میں اساتذہ سے کہا کہ وہ سکول کے دوران حجاب پہننے سے گریز کریں جس کے بعد ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ ریاست کی مرکزی سیاسی جماعتوں نے اسکول کے اس اقدام پر ردعمل ظاہر کیا اور دی گئی ہدایات پر تنقید کی

ایک پرائیویٹ اسکول ‘خنجر پریوار’ جسے پونے کی ایک این جی او اور چنار کور انڈین آرمی نے مشترکہ طور پرقائم  کیا ہے، نے تمام خواتین اساتذہ سے کہا ہے کہ وہ اسکول میں حجاب نہ پہنیں۔

خصوصی طور پر معذور طلباء کے لیے نجی اسکول نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ اسکول کے اوقات میں حجاب کو ہٹا دیا جائے تاکہ طلباء اساتذہ اور عملہ کے ساتھ محفوظ رابطہ میں رہ سکیں۔ سرکلر سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے اور اسے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسکول کا 25 اپریل کا سرکلر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں اسکول انتظامیہ اور پرنسپل سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ دریں اثناء پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر لکھا: "میں حجاب پر حکم جاری کرنے والے اس خط کی مذمت کرتی ہوں۔

جموں و کشمیر میں بھلے ہی بی جے پی کی حکومت ہو لیکن یہ یقینی طور پر کسی دوسری ریاست کی طرح نہیں ہے جہاں وہ اقلیتوں کے گھروں کو بلڈوزچلاتے ہیں انہیں جیسا چاہیں لباس پہننے کی آزادی دیں۔ ہماری لڑکیاں اپنے انتخاب کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گی۔”

نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہر کسی کو اپنے مذہب پر چلنے کی آزادی ہے۔ یہ ہمارے آئین میں درج ہے کہ ہم ایک سیکولر ملک ہیں، جس کا مطلب ہے کہ تمام مذاہب برابر ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ کسی حکومت کو اس میں مداخلت کرنی چاہیے

 یہ ہمارے آئین میں ہے کہ ہم ایک سیکولر ملک ہیں۔ کسی بھی حکومت کو ان چیزوں میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے

"” انہوں نے مزید کہا کہ ہر کسی کو لباس پہننے یا مذہب کی پیروی کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔ ہم نہیں چاہتے کہ یہاں وہی چیز دہرائی جائے جو کرناٹک میں تھی۔مقامی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ جان بوجھ کر لوگوں کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔