رانچی28؍اپریل
(زین نیوز)
لالو پرساد یادو کو چارہ گھوٹالہ سے متعلق ڈورانڈا ٹریژری کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔لالو یادو کی رہائی کا حکم جمعرات کو رانچی کے خصوصی سی بی آئی جج کی عدالت سے جاری کیا ہے۔ ان کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عدالت میں جمع کرایا گیا۔ ایک ایک لاکھ کے دو ضمانتی مچلکہ جمع کرائے گئے۔
ایڈوکیٹ دیورشی منڈل نے یہ جانکاری دی۔ لالو پرساد کے وکیل پربھات کمار نے بتایا کہ ضمانت کا بانڈ بھر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 27 سال بعد عدالت نے اس گھوٹالے پر اس سال فروری میں اپنا فیصلہ سنایا تھاسی بی آئی کورٹ نے ڈورانڈا خزانہ سے متعلق چارہ گھوٹالہ معاملے میں انہیں پانچ سال کی سزا سنائی تھی۔۔ یہ معاملہ ڈورانڈا خزانے سے 139 کروڑ روپے نکالنے کا ہے
آر جے ڈی سپریمو لالو یادو) اربوں ڈالر کے چارہ گھوٹالہ سے متعلق سب سے بڑا معاملہ ہے۔ جس میں 22 اپریل کو ہی ہائی کورٹ نے 10 لاکھ کے ذاتی مچلکہ پر ضمانت منظور کی تھی۔
تاہم، آر جے ڈی سپریمو نئی دہلی کے ایمس میں زیر علاج ہیں، اس لیے ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر ہی فیصلہ کریں گے کہ انہیں اسپتال سے کب فارغ کیا جائے گا۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایمس سے ڈسچارج ہونے کے بعد وہ 30 اپریل کی شام تک پٹنہ پہنچ سکتے ہیں
لالو پرساد کے وکیل کا کہنا ہے کہ اب یہاں سے برسا منڈا جیل کے لیے رہائی کا آرڈر بھیجا گیا ہے۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے اس کی جانکاری ایمس دہلی انتظامیہ کو بھی فراہم کی جائے گی۔ رمضان کے مقدس مہینے کے موقع پر اگر لالو پرساد کو ضمانت مل گئی ہے آج شام رانچی میں ریاستی آر جے ڈی کی طرف سے ایک افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا جائے گا
دوسری طرف آر جے ڈی کے بعد نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو نے لالو یادو، رابڑی دیوی، تیجسوی یادو، اور تیج پرتاپ یادو کو افطار پارٹی کے لیے دعوت نامے بھیجے۔ اس سے قبل نتیش کمار نے 22 اپریل کو رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر منعقدہ افطار پارٹی میں پہنچ کر سب کو حیران کر دیا تھا۔لالو یادو کو ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے لیکن وہ اس وقت دہلی کے ایمس میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایمس سے ڈسچارج ہونے کے بعد وہ 30 اپریل کی شام تک پٹنہ پہنچ سکتے ہیں۔