جیکولین فرنینڈس پر ای ڈی کی بڑی کارروائی، 7.27 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط

تازہ خبر فلمی قومی

ممبئی : 30/اپریل
(زین نیوز)

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس ایک بار پھر سرخیوں میں آگئی ہیں۔ اداکارہ پر ای ڈی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سکیش چندر شیکھر کے خلاف بھتہ خوری کے معاملے میں جیکولین کی 7.27 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے ۔ ذرائع کی مطابق ای ڈی اداکارہ کو پوچھ گچھ کے لیے بھی بلا سکتی ہے۔

ای ڈی نے وضاحت کی ہے کہ اداکارہ سکیش چندر شیکھر کیس میں  ملزم نہیں ہیں بلکہ اس معاملہ میں مشتبہ ہیں۔ چونکہ اداکارہ اور ان کے اہل خانہ کو سکیش کی جانب سے مہنگے تحائف ملے ہیں، اس لیے جیکولین کو بعد میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیش نے جیکولین کو 5.71 کروڑ کا تحائف دییے تھے ۔ جس میں گاڑیاں، مہنگا سامان، بلیاں، گھوڑے اور فنڈز شامل ہیں۔جیکولین کے خلاف بڑی کارروائی ہوسکتی ہے

حال ہی میں، سکیش چندر شیکھر کے 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس کی جانچ کرنے والی تفتیشی ایجنسی نے جیکولین سے پوچھ گچھ کی ہے۔ اپنے تعلق کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے، جیکولین نے ای ڈی حکام کو بتایا تھا کہ وہ 2017 سے سکیش چندر شیکھر کے رابطہ میں تھی اور اس نے بتایا کہ وہ آنجہانی جے للیتا کے خاندان سے ہے۔

جیکولین نے ای ڈی کو بتایا، "میں فروری 2017 سے سکیش سے بات کر رہی ہوں۔ اسے اگست 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد میں ان سے کبھی نہیں ملی ہوں ۔ اس نے مجھے بتایا کہ وہ سن ٹی وی کے مالک ہیں اور جے للتا کے سیاسی خاندان سے ہیں۔”جیکولین کے گھر والوں نے بھی پیسے دیے۔

پی ٹی آئی کے مطابق، اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بہن نے چندر شیکھر سے 150,000 ڈالر کا قرض لیا اور اعتراف کیا کہ اس نے آسٹریلیا میں رہنے والے اپنے بھائی کے اکاؤنٹ میں تقریباً 15 لاکھ روپے منتقل کیے ہیں۔

جیکولین اور سکیش کی کئی نجی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر لیک ہوئیں۔ ایک تصویر میں اداکارہ کی گردن پر پیار کا ٹیاٹو بھی دیکھا گیا۔

سکیش نے دہلی کی جیل میں رہتے ہوئے ایک خاتون کو 200 کروڑ روپے کا دھوکہ دیا تھا۔

 بعد میں اس رقم سے سکیش نے بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں کو مہنگے تحائف دیے۔ سکیش نے جیکولین کے ساتھ زیادہ وقت گزارا، ایسے میں انہیں کروڑوں کے مہنگے تحائف دیے گئے۔ ان میں ہیرے، زیورات، 52 لاکھ کے گھوڑے جیسے مہنگے تحائف شامل ہیں۔

ای ڈی سکیش کے خلاف مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ جیکولین سے ای ڈی نے کئی بار سکیش کے دھوکہ دہی کے معاملے میں پوچھ گچھ کی ہے