جگتیال: یکم؍مئی
(زین نیوز)
جگتیال رورل زون کے انترگاؤں کے تالاب میں تیراکی سیکھنے کے لیے گیا ایک نوجوان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔یہ افسوسناک واقعہ جگتیال رور ل کےانترگاؤں میں آج شام پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ملیال منڈل کے موضع پوتا رام سے تعلق رکھنے والا27 سالہ مینگو اکھلیش نامی نوجوان اتوار کے دن تیرنا سیکھنے کی غرض سےتالاب گیا تھااور تیراکی کی دوران حادثاتی طور پر تالاب میں غرق ہوگیا۔
پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے نعش کو باہر نکوایا۔ اورافراد خاندان کی شکایت پر پولیس نے ایک مقدمہ در ج رجسٹرڈ کرلیا۔ نعش کو بغرض پوشٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔
تاہم اس واقعہ کی مکمل تفصیلات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ مینگو اکھلیش کی موت کی وجہ سے اسکے افراد خاندان میںغم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں موضع کی عوام بھی سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے