بی جے پی والے چائے کی کیتلی میں بیئر پیتے ہیں

تازہ خبر قومی

راہل گاندھی کے ویڈیو پر تنازعہ پر مہوا موئترا کا بی جے پی شدید طنز

نئی دہلی :5؍مئی
(زیڈ ایم این ایس)
نیپال کے ایک پب میں راہول گاندھی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیاست میں بیان بازی کا دور دوبارہ عروج پر ہے۔ بی جے پی نے راہل گاندھی اور کانگریس کوتنقیدکا نشانہ بنایا ہےوہیں ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا سے لے کر مصنفہ تسلیمہ نسرین تک راہل کی حمایت میں اتر آئے ہیں۔ بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے موئترا نے ٹویٹ کیا کہ اگر راہل گاندھی یا اس زمین پر کوئی اور شخص اپنے ذاتی وقت میں نائٹ کلب یا شادی میں جاتا ہے تو کسی کو اس سے کیا لینا دینا

مہوا موئترا نے بی جے پی کی جانب سے راہل گاندھی پر مچائے جارہے ہنگامہ پربی جے پی پر طنز کیا اور کہا کہبی جے پی کے ٹرول انچارج کو وہی کرنا چاہئے جو وہ کرتے ہیں ۔ جیسے یہ لوگ چائے کی کیتلی میں بیئر پیتے ہیں اور دوہری زندگی گزارتے ہیں۔
۔ وہیں بنگلہ دیش کی معروف مصنفہ تسلیمہ نسرین نے بھی اس معاملے پر ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ سیاست دان نائٹ کلب جائے تو اس میں کیا حرج ہے

دراصل کانگریس لیڈر راہل گاندھی ان دنوں نیپال کے ذاتی دورے پر ہیں۔ بی جے پی نے ان کے دورے کا ایک ویڈیو ٹویٹ کیا، جس میں وہ نیپال کے ایک نائٹ کلب میں نظر آ رہے ہیں۔ کانگریس نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوست ملک میں ایک صحافی دوست کی شادی میں گئے تھے۔

بی جے پی کے سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ امیت مالویہ نے اس ویڈیو کو ٹویٹ کیا اور اس کے بعد یہ سرخیوں میں آگیا۔ ویڈیو ٹویٹ کرنے کے ساتھ مالویہ نے لکھا کہ راہل گاندھی نائٹ کلب میں تھے اس وقت بھی جب ممبئی پر (دہشت گرد) حملہ ہوا تھا۔ آج جب ان کی پارٹی میں ہنگامہ برپا ہے تب بھی وہ نائٹ کلب میں موجود ہیں۔ ان کا یہ سلسلہ جاری ہے۔

اس پر کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا نے کہا کہ راہل گاندھی ایک دوست کی شادی میں نیپال گئے ہیں ۔ دوستوں کی شادی میں شرکت کرنا جرم نہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ راہل گاندھی اپنی نیپالی دوست سمنیما اُداس کی شادی میں شرکت کے لیے کھٹمنڈو پہنچے ہیں۔ ساتھ ہی، سومنیما کے والد بھیم اُداس، جو میانمار میں نیپال کے سفیر تھے، نے کہا کہ ہم نے راہل گاندھی کو بیٹی کی شادی میں شرکت کا دعوت نامہ دیا ہے۔