ای ڈی کی آئی اے ایس پوجا سنگھل کی رہائش گاہ سمیت کئی مقامات پر چھاپے

تازہ خبر تلنگانہ

17 کروڑ برآمد۔

رانچی :6؍مئی
(زیڈ ایم این ایس)
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ-ای ڈی نے جمعہ کو جھارکھنڈ میں رانچی اور دھنباد سمیت 20 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے۔بتایا گیا کہ یہ کارروائی منی لانڈرنگ کیس میں کی جا رہی ہے جو 2008 اور 2011 کے درمیان منریگا فنڈز میں 18 کروڑ روپے سے زیادہ کے مبینہ غبن سے متعلق ہے۔

ای ڈی نے منریگا فنڈز میں 18 کروڑ روپے سے زیادہ کے مبینہ غبن سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جھارکھنڈ مائنز اینڈ جیولوجی ڈیپارٹمنٹ کی سکریٹری پوجا سنگھل اور ان کے شوہر ابھیشیک جھاکی رہائش گاہ سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اس چھاپہ کے دوران اب تک 17 کروڑ برآمد کرنے کی خبر ہے۔ تاہم ای ڈی کی ٹیم ابھی بھی جانچ میں لگی ہوئی ہے

اس چھاپہ کے دوران ای ڈی کی ٹیم نے آئی اے ایس پوجا سنگھل اور ان سے جڑے تقریباً 25 لوگوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا ہے۔ اس دوران 17 کروڑ ضبط ہونے کی خبر ہے۔ بتادیں کہ رانچی میں واقع پلس اسپتال کے علاوہ ای ڈی نے پنجوتی ریذیڈنسی، کانکے روڈ، چاندنی چوک، ہریوم ٹاور کے علاوہ دھنباد کے دھنسر اور سرائیڈھیلا اور کھنٹی علاقوں میں بھی چھاپہ مارے تھے۔

پوجا سنگھن 2000 بیچ کی آئی اے ایس آفیسر ہیں۔ اس وقت، وہ محکمہ کانوں اور ارضیات کے سکریٹری کے ساتھ ساتھ جھارکھنڈ اسٹیٹ منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (JSMDC) کی منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ 18.06 کروڑ روپے کے منریگا گھوٹالے کے وقت پوجا سنگھل کھنٹی کی ڈی سی تھیں۔

ی ڈی ذرائع کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں آئی اے ایس اور ان کے شوہر کے ذریعہ بڑی رقم کا لین دین ہوا ہے۔ ان سے متعلق درجنوں دستاویزات اور ان کی درستگی کی جانچ کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ای ڈی کی ٹیم جھارکھنڈ میں کانوں کی الاٹمنٹ سے متعلق دستاویزات کی بھی جانچ کر رہی ہے۔ حال ہی میں سابق وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے کانوں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے کئی دستاویزات جاری کیے تھے