مہلوکین میں 6 خواتین اور ایک مرد شامل
اندور:7؍مئی
(زین نیوز)
مدھیہ پردیش کے اندور میں جمعہ کی رات دیر گئے ایک دو منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 7 افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں 6 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ کچھ زندہ جل گئے ہیں اور کچھ کا دم گھٹنے کی وجہ سےموت ہوگئی ہے۔ یہ عمارت ایک گنجان آباد علاقے کے وسط میں ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ پارکنگ میں بھی آگ لگی تھی۔ لوگوں کو بھاگنے کی جگہ نہ ملی تو انہوں نے گیلری سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ انہیں چوٹیں آئی ہیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ رات کے وقت بجلی کی خرابی تھی۔ بجلی آئی تو ایم سی بی کو آگ لگ گئی۔ آگ نے کچھ ہی دیر میں خوفناک شکل اختیار کر لی۔
پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیم نے اس آگ سے 9 افراد کو بھی بچا لیا ہے۔ 12 افراد کو اسپتال لے جایا گیا۔ ان میں سے 7 کی موت ہوچکی ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کو تین چار بار بلایا گیا۔ اس کے باوجود فائر بریگیڈ تقریباً ایک گھنٹے کے بعد پہنچی۔ آس پاس کے رہائشیوں نے کچھ لوگوں کو رسی کی مدد سے عمارت سے نیچے اتارا۔
ایس پی مسٹر اپادھیائے نے بتایا کہ اس واقعہ میں گھر کی اوپری منزل پر سوئے ہوئے سات افراد آگ لگنے کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں کچھ اور لوگ بھی جھلس گئے ہیں، جنہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد آگ بجھانے والی گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا
مہلوکین میں ایشور سنگھ سسودیا (45)، نیتو سسودیا (45)، آشیش (30)، گورو (38)، اکانکشا (25) شامل ہیں۔ مرنے والوں میں 40 اور 45 سال کی عمر کے دو افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ مرنے والوں میں ایک جوڑا بھی شامل ہے۔ ایشور سنگھ سسودیا اور نیتو کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس چار لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وجے نگر ٹی آئی تہذیب قاضی نے بتایا کہ واقعہ کے وقت عمارت میں 15-16 لوگ موجود تھے۔
بتایا گیا کہ عمارت کے مالک کے محلے میں 4 مکانات ہیں جو کرائے پر دیئے گئے ہیں۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ کہیں بھی حفاظت نہیں ہے۔ موبائل کمپنی کا ٹاور ان کے اپنے گھر پر نصب ہے۔
इंदौर के स्वर्ण बाग कॉलोनी में शॉर्ट सर्किट से हुए हादसे में कई अनमोल जिंदगियों के असमय निधन का दुखद समाचार प्राप्त हुआ।
ईश्वर से दिवंगत आत्माओं को अपने श्रीचरणों में स्थान और परिजनों को यह गहन दुःख सहन करने की शक्ति देने तथा घायलों को शीघ्र स्वस्थ करने की प्रार्थना करता हूं।
— Shivraj Singh Chouhan (मोदी का परिवार ) (@ChouhanShivraj) May 7, 2022
جس عمارت میں آگ لگی وہاں رہنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ صورتحال خوفناک ہے۔ آگ لگنے کا پتہ چلنے پر 100 ڈائل کیا اور فائر بریگیڈ کو تین یا چار بار کال کی۔۔ اس کے باوجود فائر بریگیڈ تقریباً ایک گھنٹے کے بعد پہنچی۔فائر بریگیڈ نے تقریباً 45 منٹ بعد آگ پر قابو پالیا۔
آگ جس نے خوفناک شکل اختیار کر لی تھی ہم لوگوں نے کسی طرح قابو پالیا۔ جب آگ بجھائی گئی تو دیکھا گیا کہ لوگ جلنے سے مر چکے تھے۔ فائر بریگیڈ بروقت پہنچ جاتی تو شاید ان کی جان بچ جاتی۔ کچھ لوگ دم گھٹنے سے مر گئے۔ کئی لوگوں نے عمارت کی گیلری سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ ان میں سے 5 بری طرح زخمی ہیں۔