ضمانت کے منتظر اعظم خان کی مشکلات میں اضافہ۔
لکھنؤ: 7؍مئی
(زین نیوز)
ایس پی ایم ایل اے اور سابق وزیر اعظم خان طویل عرصہ سے ضمانت کا انتظار کر رہے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے کہ وہ ضمانت حاصل کر کے گھر جاتے، ان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ رام پور پولیس نے اعظم خان کے خلاف 2020 کے مبینہ دھوکہ دہی کے معاملے میں ایک اسکول کی شناخت کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا ہے
دراصل ضمانت کے انتظار میں بیٹھے اعظم خان کی مشکلات ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔ بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے اعظم خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایس پی لیڈر پر اوپر الزام ہے کہ انھوں نے عمارت کا جعلی سرٹیفکیٹ حاصل کرکے رام پور پبلک اسکول کی پہچان حاصل کی تھی۔جس کی بنا ء پر رامپور پولیس نے ایس پی لیڈر اعظم خان کے خلاف 2020 میں کوتوالی میں ایک اسکول کو تسلیم کرنے کے مبینہ دھوکہ دہی کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیاہے
Uttar Pradesh | Case registered against SP leader Azam Khan in connection with a 2020 alleged fraud case over recognition of a school in Kotwali: Rampur Police
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) May 6, 2022
رپورٹ کے مطابق اس کیس کی سماعت 19 مئی کو رام پور کورٹ میں ہونے والی ہے۔ اس سے قبل ہائی کورٹ نے اعظم خان کے خلاف 5 مئی کو دشمن جائیداد کیس کی سماعت کی، تاہم ضمانت حاصل نہ ہوسکی، کیونکہ عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ ایسے میں اب توقع کی جا رہی ہے کہ عدالت اگلے ہفتہ اس معاملہ میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔
5 مئی کو ہونے والی سماعت کے دوران اعظم خان کے وکلاء نے تقریباً تین گھنٹے تک اپنا موقف رکھا۔ دوسری جانب سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کی۔ دونوں فریقین کے دلائل کے بعد جسٹس راہول چترویدی کی بنچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، لیکن اگر اس معاملہ میں ضمانت مل جاتی ہے تو بھی اعظم خان جیل سے باہر نہیں آسکیں گے۔