عدنان عابدی، ثنا ارشاد مٹو، امیت ڈیو شامل
مرحوم دانش صدیقی کو بعد از مرگ اعزاز سے نوازا گیا
نئی دہلی: 10؍مئی
(زیڈ ایم این ایس)
امریکہ کے سب سے بڑےپلٹزر پرائز 2022 کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔صحافت کے سب سے بڑے ایوارڈ ‘پُلٹزر پرائز’ جیتنے والوں کے ناموں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ اس سال کے پلٹزر پرائز پر تین ہندوستانیوں نے غلبہ حاصل کیا ہے۔
فیچر فوٹوگرافی کے زمرہ میں ان تین بھارتی صحافیوں عدنان عابدی، ثنا ارشاد مٹو، امیت ڈیو شامل ہیں جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مرحوم دانش صدیقی کو یہ اعزاز بعد از مرگ دیا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پلٹزر پرائز امریکہ میں صحافت کے شعبے کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق نیوز ایجنسی رائٹرز کے فوٹوگرافر دانش صدیقی کو بعد از مرگ پلٹزر پرائز دیا گیا ہے اور عدنان عابدی، ثنا ارشاد مٹو اور امیت ڈیو کو بھارت میں کورونا وبا کی لہروں کے دوران لی گئی تصاویر پر پلٹزر پرائز دیا گیا ہے۔
.واضح رہے کہ پولٹزر انعام یافتہ بھارت کے معروف فوٹو جرنسلٹ دانش صدیقی گذشتہ سال گذشتہ سال 16 جولائی کو قندھار میں افغان فوج اور طالبان کے مابین ہونے والی ایک جھڑپ میں ہلاک ہو گئے۔ وہ خبر رساں ادارے رائٹر کےلیے کام کرتے تھے۔ دانش صدیقی کو دوسری مرتبہ پلٹزر پرائز سے نوازا گیا۔
۔
The late Danish Siddiqui wins the Pulitzer for his coverage of the Covid devastation in India. Shine bright out there, brother.
— Rana Ayyub (@RanaAyyub) May 9, 2022
واشنگٹن پوسٹ کو پبلک سروس کے لیے پلٹزر پرائز سے نوازا گیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے کی رپورٹنگ کرنے پر دیا گیا ہے۔
میامی ہیرالڈ کے ملازم کو بریکنگ نیوز رپورٹنگ کے لیے پلٹزر انعام ملا۔ انہیں یہ اعزاز فلوریڈا میں ساحل سمندر پر اپارٹمنٹ ٹاورز کے گرنے کی کوریج کرنے پر دیا گیا ہے۔
تحقیقاتی صحافت کے لیے ربیکا وولنگٹن کی کوری جی۔ ٹمپا بے ٹائمز کے جانسن اور ایلی مرے کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ان دونوں کو فلوریڈا کے واحد بیٹری ری سائیکلنگ پلانٹ کے اندر انتہائی زہریلے خطرات کو اجاگر کرنے پر ایوارڈ ملا ہے۔
کوانٹا میگزین کے عملے کو خاص طور پر، نیٹلی وولچور، کو اس کی جامع تشریحی رپورٹنگ کے لیے انعام دیا گیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ پر رپورٹنگ کرنے پر دیا گیا ہے۔
لوکل رپورٹنگ بیٹر گورنمنٹ ایسوسی ایشن کی میڈیسن ہاپکنز اور شکاگو ٹریبیون کی سیسیلیا ریئس کو یہ اعزاز شکاگو کی نامکمل عمارت اور فائر سیفٹی کے بارے میں ان کی رپورٹنگ کے لیے دیا گیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے ملازم کو یہ اعزاز قومی اور بین الاقوامی رپورٹنگ کے لیے دیا گیا ہے۔
اٹلانٹک کی جینیفر سینئر کو فیچر رائٹنگ کے لیے اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
بھارتی صحافیوں عدنان عابدی، ثنا ارشاد مٹو، امت ڈیو اور رائٹرز کے مرحوم دانش صدیقی کو فیچر فوٹوگرافی کے لیے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز ہندوستان میں کورونا کی وبا کے دوران بہترین فوٹو گرافی کرنے پر ملا ہے۔
کمنٹری کے لیے میلنڈا ہینبرگر، تنقید کے لیے سلامیشا ٹِلٹ اور نیویارک ٹائمز، فہمیدہ عظیم، انتھونی ڈیل کرنل، جوش ایڈمز اور والٹ ہکی مثالی رپورٹنگ اور کمنٹری کے لیے، اور آڈیو رپورٹنگ کے لیے فیوچرو میڈیا اور PRX کے ملازمین۔
تحریر کے شعبے میں مصنف جوشوا کوہن کو یہ ایوارڈ ناول The Netanyahus کے لیے ملا ہے جب کہ جیمز اجامیسو کو ڈرامے فیٹ ہیم کے لیے یہ ایوارڈ ملا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ایوارڈ ڈیان سیوس کو ان کی سوانح عمری چیزنگ می ٹو مائی گریو اور نظم فرینک: سونیٹس کے لیے بھی دیا گیا ہے۔
یہ اعزاز اینڈریا ایلیٹ کو عام نان فکشن این ویزبل چائلڈ: پاورٹی، سروائیول اینڈ ہوپ ان این امریکن سٹی کے لیے دیا گیا ہے۔