تنازعہ کی یکسوئی کے لئے گئے عہدیداروں پر برہم شخص نے پیٹرو ل چھڑک کر آگ لگادی

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال:10؍مئی
(زین نیوز)
جگتیال ضلع کے بیر پور منڈل میں موضع تنگور میں سڑک کےتنازعہ کی یکسوئی کے لئےگئے عہدیداروں پر گنگا دھر نامی شخص نے کیڑ ے مار دوا کے اسپرے مشین سے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ اس واقع میں ایم پی او رام کرشنا‘ زخمی ہوگئے جنھیں جگتیال کے سرکاری دواخانے منتقل کردیا گیا۔

 اسپرے سے پیٹرول چھڑکنے کے دوران سب انسپکٹر اور دیگر عہدیداران وہاں سے بھاگنے کی وجہ سے بچ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ تنگور کے گنگا دھر نامی شخص کے روبرو سڑک کے راستہ کو لیکر کچھ دنوں سے تنازعہ چل رہا تھا جس کے چلتے گنگا دھر نے عوام کا راستہ بند کرتے ہوئے سڑ ک کے درمیان لکڑیاں ڈال کر سڑک بند کردی تھی ۔

جس کے بعد 8 مکینوں نے ضلع کلکٹر جگتیا ل جی روی سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات سے واقف کروایاتھاجس پر ضلع کلکٹر نے تنازعہ کی یکسوئی کی ہدایت دی تھی جس پر عہدیداران پوچھ گچھ کے لیےپہنچے تو افسران پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

اس معاملہ کی یکسوئی کے لئے گوتم پاور‘ تحصیلدار عارف الدین‘ ایم پی اور راما کرشنا آج جائے وقوعہ پر گئے تھے۔ اس دوران گنگادھر نے اس طرح کی کارروائی انجام دی۔ سب انسپکٹر مسٹر گوتم پاور نے روکنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے اوراپنی جان بچاکر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس واقعہ کی تحقیقات زوروں پر ہے ۔ پولیس نے گنگادھر کو حراست میں لیتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا۔ اس واقع سے موضع میں سنسنی پھیل گئی اور عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔

اس افسوسناک واقعہ کی رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار نے اس کی مذمت کی ہے افسران پر حملے کی اطلاع ملتے ہی،رکن اسمبلی ضلع سرکاری مرکزی اسپتال گئے اور ایم پی وی او رام کرشنا راجو کی عیادت کی، جو جھلسنے کی وجہ سے زیر علاج تھے۔ حادثے میں بچ جانے والے ایس آئی کو کال کریں اور ہمت سے رہنے کا مشورہ دیا

اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئےرکن اسمبلی نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ افسران پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔