آہ! جناب شیخ چاند مولوی صاحب کورٹلہ انا لللہ وانا الیہ راجعون!

تازہ خبر تلنگانہ

رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی
تم جیسے گئے ویسے بھی جاتا نہیں کوئی

آہ! جناب شیخ چاند مولوی صاحب کورٹلہ
انا للہ وانا الیہ راجعون!

شہر کورٹلہ بانی محلہ بلال پورہ مسجد بلال،بلال اردو ماڈل اسکول جنھیں مرحوم لکھتے ہوئےبڑا غم ہورہاہے آج 22 مئی 2022 کو اس دارفانی سے کوچ کر گئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔۔مرحوم نے اپنی بیشتر حیات درس و تدریس کی خدمات میں گزاری۔

بڑی جدو جہد کے مالک تھےابتدائی عمر سے لمحہ آخر تک جماعت تبلیغ سےبڑی سرگرمی سے منسلک رہے دعوتِ اسلامی کا کام بڑے جوش و جذبے سے کیا کرتے تھے۔اور کئی نوجوانان کو آسکر عظیم سے منسلک بھی کیا۔آج بھی ہم سب کو یاد ہے زمانہ طفل میں وہ ہمیشہ قرآن خوانی کے لئے جایا کرتے تھے
دعوت و تبلیغ دین کی فکر و جذبہ اور محلہ بلال پورہ کی ہر شعبہ میں ترقی انھیں مطلوب رہی ۔۔۔۔

یوں تو ہرانسان سے چھوٹی چھوٹی کچھ نہ کچھ خطائیں سرزد ہوا کرتی ہیں کیونکہ گناہ و خطاء سے پاک صرف ملائک اور انبیاء ہیں

مرحوم شیخ چاند مولوی صاحب بلال پورہ کورٹلہ شہر کی ایک اہم اور ممتاز شخصیت تھے گوکہ بہت ہی سادگی پسند تھے
ان کے سینکڑوں طلباء آج کئی شعبہ جات میں ملازم ہیں ۔۔

بحیثیت طلباء ہم قوم و ملت کے تئیں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

اللہ تعالیٰ سے بدیدہ نم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرماکر ان کے درجات بلند فرمائے،آمین