بی جے پی کی حکمرانی ایڈولف ہٹلر، جوزف اسٹالن یا بینیٹو مسولینی سے بھی بدتر

تازہ خبر قومی

جمہوریت کے تحفظ کے لیے مرکزی ایجنسیوں کو ’خودمختاری‘ دی جانی چاہیے۔ ممتا بنرجی

کولکاتا:23؍مئی
(زیڈ ایم این ایس)
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر ریاست کے معاملات میں مداخلت کے لیے مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ ممتا بنرجی نے پیر کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت ملک کے وفاقی ڈھانچے کو تباہ کر رہی ہے۔

پیر کو ریاستی سکریٹریٹ میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی حکمرانی ایڈولف ہٹلر، جوزف اسٹالن یا بینیٹو مسولینی سے بھی بدتر تھی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کے لیے مرکزی ایجنسیوں کو ’خودمختاری‘ دی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ریاست کے معاملات میں مداخلت کے لیے مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے۔ یہ ملک کے وفاقی ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے۔

وہاں تغلقی حکمرانی نافذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک ایجنسیوں کی حکمرانی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسیاں دو افراد کی ہدایت پر کام کر رہی ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی ایجنسیاں بی جے پی کے حکم پر عمل کر رہی ہیں۔ مرکزی ایجنسیوں کو ریاست کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ مرکز کو ان ایجنسیوں کی خود مختاری کے لیے کام کرنا چاہیے۔ مرکز صرف ایجنسیوں کے ملازمین کو تنخواہ دے۔ ان کے کام میں مداخلت بند ہونی چاہیے

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس دوران لالو پرساد یادو کے گھر پر چھاپے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کے گھر پر چھاپے کے واقعہ پر کہا کہ لالو پرساد حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے ہیں۔

اس کے بعد بھی ان کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کے چھاپے مارے گئے۔ یہ سیاسی انتقام نہیں تو اور کیا ہے؟ مرکزی حکومت اپوزیشن پارٹی کے لیڈروں کے خلاف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔