محمد عبدالباری صدر امارت ملت اسلامیہ جگتیال منتخب

تازہ خبر تلنگانہ

خلوص نیت‘ جدت سے دستور کے دائرہ میں خدمات انجام دینے کا عزم اظہار

جگتیال : 3؍جون
(زین نیوز)
صدر امارت ملت اسلامیہ جگتیال کی حیثیت سے محمد عبدالباری سابق کونسلر کا724ووٹوں کی اکثریت انتخاب عمل میں آیا۔ آج بعد نماز جمعہ شہر جگتیال کی جملہ 26مساجد میں رائے دہی عمل میں آئی۔ووٹوں کی گنتی مسلم شادی خانہ جگتیال عمل میں آئی۔ محمد عبدالباری نے 724ووٹوں کی اکثریت حاصل کرتے ہوئے اپنے حریف امیدوار مولانا شیخ معراج احمد قاسمی پر کامیابی حاصل کی جملہ3947مصلیوں نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔

جملہ3947ووٹوں میں 40ووٹ مسترد کردیئے گئے۔کامیاب امیدوارمحمدعبدالباری کو جملہ1930ووٹ حاصل ہوئے جبکہ حریف امیدوار مولانا شیخ معراج احمدقاسمی کو 1206ووٹ حاصل ہوئے‘دیگر امیدواروں میں حافظ سید شمس الدین تبریز کو 422‘ خواجہ تاج الدین کو 80‘ محمد یوسف آزاد کو269ووٹ حاصل ہوئے۔

اسطرح محمدعبدالباری نے 724ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔عہدہ صدارت کی میعاد دوسال رہے گی۔الیکشن کمشنر امار ت ملت اسلامیہ جگتیال محمد محمود علی افسر نے محمد عبدالباری کو کامیابی پر صداقت نامہ حوالہ کیا۔

صدر الیکشن کمیٹی محمد محمود علی افسرکی نگرانی میں جملہ200افراد نے رائے دہی کے انتظامات میں حصہ لیا اور مساجد میں الیکشن آفیسر کے فرائض انجام دیئے۔ محمد محمود علی افسرنے پرامن رائے دہی پر مسلمانان جگتیال سے اظہار تشکر کیاساتھ ہی ساتھ انہو ں نے محمدعمران ایڈوکیٹ کے علاوہ الیکشن کمیٹی عہدیدارا ن اسسٹنٹ الیکشن کمشنر عادل پٹیل‘ عبدالرفیق‘ محمد تسلیم پاشاہ‘ ‘ محمد قطب الدین ٹیچر‘خواجہ فصیح العابدین‘ ریاض احمد‘ عبدالرحیم چھوٹو‘صادق پاشاہ‘ مکثر علی نہال اورد یگر ممبران سے اظہار تشکر کیا۔

نو منتخب صد ر امارت ملت اسلامیہ محمد عبدالباری نے انہیں صدر منتخب کرنے پر مسلمانان جگتیال سے اظہار تشکر کیا انہوںنے کہاکہ ان پر ملت کی خدمت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ خلوص نیت اورجدت سے دستورامارت ملت اسلامیہ کے دائرہ میں خدمات انجام دیں گے۔
محمد عبدالباری صد ر امارت ملت اسلامیہ جگتیال منتخب ہونے پر محمد براہیم عرفان‘محمد جاوید خان‘ سید سجیل‘ ریاض احمد‘ یونس ندیم‘اور دیگر نے مبارکبا د پیش کی