مذہب اور ذات پات کی بنیاد پرلڑنے کے بجاۓ ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے لڑنے کا کے سی آر نے دیا مشورہ
حیدرآباد۔2 جون
( زین نیوز)
نظام آباد ضلع سے تعلق رکھنے والی جواں سالہ نکہت زر مین کو تلنگاندریاست کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے دوکروڑ روپے رقم پرمشتمل چیک کو حوالے کیا اور ساتھ میں نکہت زرین کی ستائش کرتے ہوۓ انہیں میڈل سے بھی نوازا اس کے علاوہ نکہت زرین کا حکومت تلنگانہ کی طرف سے تہنیت بھی پیش کی گئی۔
یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ حال ہی میں باکسر نکہت زرین نے ورلڈ باکسنگ مقابلہ میں گولڈ میڈل حاصل کر تے ہوۓ چیمپین کا خطاب جیتا اور ساتھ میں ریاست تلنگانہ کے علاوہ ملک کے ہندوستان کا نام روشن کر دیا۔
جس پر تلنگانہ حکومت کی طرف سے دو جون جمعرات کو تلنگانہ ریاست کی پلک گارڈن میں منعقدہ یوم تاسیس تقریب کے دوران نکہت زر مین کو اس اعزاز سے نوازا گیا۔اس موقع پر تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر نے نکہت زرین کی پرزور انداز میں ستائش کی اور ملک میں جاری مذہب وذات پات کی بنیاد پرلڑائی پر شدید انداز میں تنقید بھی کی اور کہا کہ اگر کسی کولڑنا ہی ہے تو ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے لڑائی کریں۔
کیونکہ ریاست تلنگانہ ایک ترقی یافتہ ریاست ہے اور ملک بھر میں تلنگانہ دن بہ دن ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔اس تقریب میں تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار کے علاوہ تلنگانہ اسٹیٹ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایم مہیندر ریڈی اور دوسرے اعلی عہد یدار و وزراء نے بھی شرکت کی اور یوم تاسیس تقریب کے موقع پر چیف منسٹر کو مبارکباد پیش کی ۔
جہاں چیف منسٹر کے سی آر نے یوم تاسیس تقریب کے موقع پر قومی جنڈے کو لہرایا اور ساتھ میں سلامی بھی لی ۔
