حیدرآباد۔12/جون
(پریس نوٹ)
عازمین حج ضلع وقارآبادکا تربیتی اجتماع 14/جون بروز منگل 11بجے دن بمقام نیشنل فنکشن ہال تانڈورمیں منعقد ہوگا جس کا حج کمیٹی ضلع وقارآباد ومسلم ویلفیر اسوی ایشن تا نڈورکی جانب سے اہتمام کیا گیاہے۔
صدر حج کمیٹی ضلع وقارآباد الحاج منصور کریم اور ناٸب صدرحج کمیٹی ضلع وقارآباد جناب محمدجمیل نے بتایا کہ اس حج اجتماع میں ضلع وقارآباد کے عازمین حج کو اداٸیگی حج اوراس کے طریقوں سے واقف کروایا جابۓ گاسوالات کے جوابات بھی دۓ جاٸینگے۔
اس کےساتھ ساتھ ٹیکہ اندازی کی جاۓ گی اور تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے فراہم کردہ سوٹ کیس مولانا محمد یوسف زاہدچیر مین کھادی اینڈ ویج بورڈ ، حیدرآباداور الحاج حافظ محمد فیاض علی مینجینگ ڈائر یکٹرالمیز ان ٹورس اینڈ ٹراویس حج وعمرہ گروپ، حیدرآباد کے ہاتھوں تقسیم عمل میں لاٸ جاۓ گی۔فنکشن ہال میں نماز ظہر اور بعد اداٸیگی نماز ظہرانہ (طعام )کا انتظام کیاگیاہے۔
ارکان حج کمیٹی ضلع وقارآباد ومسلم ویلفیر اسوی ایشن تا نڈورنےعازمین حج سے اس پروگرام سےاستفادہ کی خواہش کی ہے۔
