لکنھؤ : 13؍جون
(زین نیوز)
بی جے پی سے معطل قومی ترجمان نوپور شرما کے پیغمبر اسلام پر کئے گئے متنازعہ ریمارکس کے خلاف یوپی میں نماز جمعہ کے بعد کئی جگہوں پر ہنگامہ ہوا۔ جس کے بعد یوپی کی یوگی حکومت ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرتی نظر آرہی ہے۔ پریاگ راج میں ہنگامہ آرائی کے پولیس کے مبینہ ماسٹر مائنڈ محمد جاوید عرف جاوید پمپ کے غیر قانونی تین منزلہ مکان پر بلڈوزر چلایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بلڈوزر کی کارروائی پر سوال اٹھایا ہے
Gujarat | UP CM has become the Chief Justice of Allahabad High Court. He'll convict anyone & demolish their houses? The house which was demolished is on the name of the wife of the accused who is a muslim woman: AIMIM chief Asaduddin Owaisi on house demolition in Prayagraj(12.06) pic.twitter.com/lqseGTb1VR
— ANI (@ANI) June 13, 2022
ال انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ یوپی میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اویسی نے کہا کہ ایک برادری کے گھروں پر بلڈوزر چلا کر ملک کے آئین کو کمزور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے وزیر اعلیٰ اتر پردیش کے چیف جسٹس بن گئے ہیں کہ کسی کو مجرم ٹھہرائیں گے اور گھر توڑیں گے؟ جو گھر مسمار کیا گیا ہے وہ نام نہاد ملزم کی بیوی کے نام پر ہے۔ مسلمانوں کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ یوپی کے پریاگ راج میں نماز جمعہ کے بعد ہوئے تشدد کے لیے پولیس نے جاوید محمد عرف جاوید پمپ کو ماسٹر مائنڈ بتایا تھا۔ دوسری جانب گزشتہ روز انتظامیہ نے جاوید پمپ کے گھر پر بلڈوزر چلا دیا۔ پریاگ راج کے ایس ایس پی اجے کمار کے مطابق جاوید محمد کے گھر سے غیر قانونی اسلحہ اور قابل اعتراض پوسٹر ملے ہیں، جنہیں ضبط کر لیا گیا ہے اور فہرست تیار کی جا رہی ہے۔ منہدم ہونے والے مکان کی تخمینہ مالیت 5 کروڑ روپے ہے جسے قواعد کے مطابق گرایا گیا
