نئی دہلی ؛15؍جون
(زین نیوز)
ٹائمز ناؤ کی ٹی وی صحافی نویکا کمار کو مہاراشٹر کے پربھنی ضلع میں بی جے پی کی معطل شدہ ترجمان نوپور شرما کے خلاف درج ایک ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے، جس نے کمار کی میزبانی میں ایک نیوز ڈیبیٹ کے دوران پیغمبر اسلام محمد ﷺ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا، پولیس نے منگل کو بتایاکہ پہلی معلوماتی رپورٹ نانل پیٹھ پولیس اسٹیشن میں پیر کے روز ایک مسلمان عالم کی شکایت پر درج کی گئی تھی جس نے شرما اور کمار پر مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کا الزام لگایا تھا۔
https://twitter.com/vkjha62/status/1536938911766675456
شرما نے ٹائمز ناؤ کے ذریعہ نشر ہونے والے ‘پرائم ٹائم’ نیوز شو کے دوران پیغمبر کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا جس کی میزبانی نویکا کمار، ٹائمز ناؤ نوبھارت کی چیف ایڈیٹر اور ٹائمز نیٹ ورک کی گروپ ایڈیٹر ہیں۔نیوز ڈیبیٹ میں نوپور شرما کے ریمارکس پر ٹی وی صحافی نویکا کمار کے خلاف ایف آئی آر ایف آئی آر نانل پیٹھ پولیس اسٹیشن میں ایک مسلمان عالم کی شکایت پر درج کی گئی تھی
جس نے شرما اور کمار پر مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کا الزام لگایا تھا۔پولیس کے مطابق ٹائمز ناؤ کی اینکر نویکا کمار اور نوپور شرما کے خلاف تعزیرات ہند کی د دفعہ 295-A (جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی کارروائیاں، جس کا مقصد کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے
اورمزید تفتیش جاری ہے۔ شرما کے خلاف مہاراشٹر اور دیگر ریاستوں میں پیغمبر اسلام محمد ؐکے خلاف ان کے تبصرے کے تناظر میں کئی ایف آئی آر درج کی گئی تھیں ۔اسلام اور حضور محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کے بعدہندوستان اورعرب ممالک میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اس کے ساتھ اُ و ائی سی نے سخت اعتراض جتایا اورہندوستانی مصنوعات کی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا
