نئی دہلی : 25؍جون
(زیڈ ایم این ایس)
سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد بوائے فرینڈ سے ملنے پاکستان جانے والی نوجوان لڑکی کو پنجاب پولیس نے اٹاری بارڈر سے گرفتار کر لیا۔ 24 سالہ لڑکی کا نام فضا خان ہے اور اس کا تعلق مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع سے ہے۔ لڑکی کے پاس پاکستان جانے کا ویزا بھی تھا لیکن وہ پاکستان جانے سے پہلے ہی اس کے نام سے ایک لک آؤٹ سرکلر جاری کر دیا گیا۔ کسٹم ڈیپارٹمنٹ اور بی ایس ایف کےعہدیداروں نے لڑکی کو اٹاری بارڈر پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ریوا پولیس لڑکی کو واپس لینے امرتسر پہنچ گئی ہے۔
لڑکی کی کہانی 14 جون سے شروع ہوگی، جب وہ کاغذات اور پاسپورٹ لے کر گھر سے بھاگی تھی۔ اس کے اہل خانہ نے ریوا کوتوالی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ لڑکی کا پاسپورٹ بھی غائب تھا، جس کے بعد اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس کے ذریعے فضا کے خلاف ایک لک آؤٹ سرکلر جاری کیا، تاکہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہوسکے۔

پاکستانی نوجوان کی محبت میں پھنسی فضا خاندان کی جانب سے پولیس کو دی گئی معلومات کے مطابق معاملہ محبت سے جڑا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر فضا کو پاکستانی نوجوان دلشاد سے پیار ہو گیا۔ دلشاد کے کہنے پر فضا نے پاسپورٹ بھی بنوایا۔ کئی بار وہ اپنے گھر والوں کو پاکستان جانے کے بارے میں بھی بتا چکی تھی۔ یہی نہیں دلشاد کے ساتھ فضا کو بھی پاکستان کا ویزہ مل گیا لیکن جب وہ گھر سے بھاگی تو معاملہ اہل خانہ کی سمجھ میں آیا۔
14 جون کو اہل خانہ نے تحریری شکایت کی اہل خانہ کو پہلے ہی شبہ تھا کہ فضا بیرون ملک فرار ہوگئی ہے۔ گھر سے فضا کا پاسپورٹ نہ ملنے پر اہل خانہ نے فضا کے خلاف لک آؤٹ سرکلر جاری کر دیا۔ اسی دوران فضا پاکستان جانے کے لیے اٹاری بارڈر پہنچی تو محکمہ کسٹم کےعہدیداروں نے اسے پکڑ لیا۔ فضا کی پاکستان روانگی کے بارے میں پولیس اور اس کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کیا۔
ہفتہ کی صبح امرتسر دیہی پولیس کے تحت گھرندا تھانے پہنچی، جہاں فضا کو ریوا پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ایس ایچ او گھرندا کرمپال سنگھ نے بتایا کہ فضا کو ریوا پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اب وہ اس کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے SDM-2 جائیں گے، جہاں سے ریمانڈ ملنے کے بعد وہ فضا کے ساتھ ریوا کے لیے روانہ ہوں گے۔ فضا ریوا کے ایک خانگی اسکول میں ٹیچر ہے۔ اس نے اپنا پاسپورٹ 2 ماہ پہلے بنوایا تھا۔ اس کے بعد اس نے پاکستان کا ویزا بھی لے لیا۔