پراپرٹی ڈیلر کی جائیدادوں پر چلا بلڈوزر

تازہ خبر قومی

انہدامی کارروائی کرنے سےقبل نوٹس دیا گیا ۔ایس ڈی ایم صدر

دیوبند، 27؍ جون
(رضوان سلمانی)
ـضلع کے مشہور ومعروف پراپرٹی ڈیلر سنی ناگپال کی تین جائیدادوں پر سہارنپور ڈولپمنٹ محکمہ نے بلڈوزر چلادیا ۔سہارنپور میں جنتا روڑ پر واقع فارم ہاؤس کو بھی زمین دوز کردیا گیا ہے ۔ایس ڈی ایم صدر اور ڈولپمنٹ محکمہ نیز پولیس کی ٹیم نے اس سلسلہ میں مشترکہ طور پر کارروائی کی ۔واضح ہو کہ سنی ناگپال پولیس کے ساتھ بد تمیزی کرنے اور دھکہ مکی کرنے کے بعد روشنی میں آئے تھے ۔

سنی ناگپال پر جان لیوا حملہ اور فریب دہی کا پہلے سے ہی مقدمہ درج ہے ۔پیر کے روز ایس ڈی ایم صدر کنشک شری واستو ڈولپمنٹ محکمہ کی ٹیم کے ساتھ جنتا روڑ پر پہنچی جہاں سب سے پہلے ان کی دوکان کو منہدم کیا گیا ۔اس کے بعد یہ ٹیم سنی ناگپال کے فارم ہاؤس پہنچی ۔ٹیم نے سب سے پہلے ان کی دوکان کو منہدم کرڈالا اس کے بعد یہ ٹیم سنی ناگپال کے فارم ہاؤس بھی پہنچ گئی

وہاں سنی ناگپال کی جانب سے سویمنگ پول اور باغ باغیچہ وغیرہ بھی بنا گیا تھا اس کے علاوہ وہاں کچھ پالتو جانور بھی رکھے ہوئے تھے پولیس نے ان جانوروں کو باہر نکال کر فارم ہاؤس پر بلڈوزر چلادیا ۔اس کے ساتھ ہی سویمنگ پول کو توڑ دیا گیا ۔ایس ڈی ایم صدر کنشک شری واستو نے بتایا کہ ناجائز تعمیرات کو لیکر نوٹس دیا گیا تھا جس کے فوراً بعد ہی انہدام کی کار روائی کی گئی ۔