آگ سے بیوی کو بچانے کی کوشش ۔میاں بیوی فوت

بین الریاستی تازہ خبر

آگ سے بیوی کوبچانے کی کوشش ۔میاں بیوی فوت
سنگاریڈی:14جنوری
زین نیوز ڈیسک
شوہر سے لڑائی وجھگڑے کے بعد خودسوزی کرنے والی بیوی کوبچانے کی کوشش میں وہ بھی اس کی زدمیں آگیا۔ اس طرح اس واقعہ میں میاں اوربیوی دونوں بھی جلکرفوت ہوگئے۔یہ افسوسناک واقعہ سنگاریڈی ضلع کے پلکل منڈل میں واقع لنگم پلی موضع میں پیش آیا۔ اس واقعہ سے آج تلسنکرات کا موضع میں تہوار کا خوش وخروش ختم ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ لنگم پلی موضع سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ یلش اوراس کی 32 سالہ سنیتا نامی بیوی کے درمیان گذشتہ چندچنددنوں سے شوہر کی مہ نوشی کے مسئلہ کولیکربحث وتکرار چل رہی تھی۔ اس مسئلہ پر کل یعنی چہارشنبہ کی درمیانی شب شوہر حد سے زیادہ پی کرگھرآیا۔ جس کودیکھ کرسنیتا آپے سے باہر ہوگئی اوربحث وتکرار کے بعد خودکے جسم پر کروسین چھڑک کرآگ لگالی۔ بیوی کوجلتا دیکھ کرشوہر یلش فوری طورپر مداخلت کرتے ہوئے آگ بجھانے کی کوشش کیا اس دوران آگ اس کوبھی اپنی لپٹ میں لے لی۔ جس کی وجہ سے دونوں میاں بیوی بری طرح جھلس گئے ۔ جنہیں 108 ایمونس کے ذریعہ گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل سنگاریڈی منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں سنیتا نے دم توڑدیا ۔ شوہر کوتشویشناک حالت میں عثمانیہ دواخانہ منتقل کیاگیا۔ جہاں دوران علاج یلش بھی فوت ہوگیا۔ متوفی کے بھائی سائی کرشنا کی شکایت پرپولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرکرکے تحقیقات کاآغازکردیا۔ سب انسپکٹرپولیس پلکل ناگالکشمی نے یہ بات بتائی۔