مہاراشٹر میں کیمسٹ کو چاقو سے وار کر کے قتل کر نے کا واقعہ

تازہ خبر قومی

مقتول نے نوپور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پرپوسٹ کیے تھے
قتل سے متعلق کیس کی این آئی اے کے ذریعہ تحقیقات

امراوتی : 2؍جون
(زیڈ ایم این ایس)
بھارتیہ جنتا پارٹی کی معطل قومی ترجمان نوپور شرما کی حمایت کرنے پر راجستھان کے ادوے پور میں ایک ٹیلر کے بہیمانہ قتل کے بعد اور ایک واقعہ منظر عام پر آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہاراشٹرا کے امراوتی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی معطل قومی ترجمان کے متنازعہ تبصرے کی حمایت کرنے والے کیمسٹ کے قتل کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے

امراوتی میں پولیس نے کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا ایک کیمسٹ کو مبینہ طور پر بی جے پی کی معطل لیڈر نوپور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں قتل کیا گیا تھا۔

تفصیلا ت کے مطابق امراوتی میں میڈیکل شاپ اونر امیش پرہلدراؤ کولہے کو 21 جون کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھاپولیس کے مطابق اپرہلادراو کولہے نے مبینہ طور پر بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پرپوسٹ کیے تھے۔ پولیس حکام نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس پوسٹ پر کچھ لوگوں نےکیمسٹ امیش کو قتل کیا۔

اس سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔تاہم مقامی بی جے پی رہنماؤں نے امیش پرہلادراو کولہے کے قتل پر پولیس کو ایک خط پیش کیا، جس میں الزام لگایا گیا کہ اسے "بدلہ لینے اور ایک مثال قائم کرنے” کے لیے قتل کیا گیا ہے۔
امیش پرہلادراو کولہےمراوتی شہر میں ایک ادویات کی دکان چلاتے تھے۔ اس نے مبینہ طور پروا ٹس ایپ گروپس نوپور شرما کی حمایت میں ایک پوسٹ شیئر کی تھی

اودے پور میں پیش آئی قتل کی واردات کے وزارت داخلہ نے 21 جون کو امراوتی مہاراشٹر میں امیش کولہے کے بہیمانہ قتل سے متعلق کیس کی تحقیقات این آئی اے کو سونپ دی ہے۔ قتل کے پیچھے سازش، تنظیموں کے ملوث ہونے اور بین الاقوامی تعلقات کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔تھی۔

اس کے ساتھ امراوتی میں دکان کے مالک امیش کولہے کے قتل کے سلسلے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مقامی عدالت نے انہیں 5 جولائی تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

ایک پولیس عہدیدارکے مطابق مہاراشٹر کے امراوتی شہر میں ایک 54 سالہ کیمسٹ کو کچھ لوگوں نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔”مقتول جب مہیلا کالج کے گیٹ کے قریب پہنچا تو پیچھے سے دو موٹر سائیکل سوار لوگ آئے اور کولہے کا راستہ روک دیا۔ ایک نوجوان موٹر سائیکل سے اترا اور کولہے کی گردن پر تیز دھار ہتھیار سے وار کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔ کولہے وہیں پر گرگیاجس کے بعدکولہے سڑک پرخون میں لت پت پڑا ہوا تھا۔ سنکیت نے اسے ہسپتال لے جایا، جہاں اس کی موت ہوگئی

پولیس کے مطابق، کیمسٹ امیش پرہلدراؤ کولہے نے مبینہ طور پر بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پر کچھ ریمارکس کیے تھے۔ عہدیداروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس پوسٹ پر کچھ لوگوں نے امیش کا قتل کیا ہے۔ 21 جون کو امیش کے قتل کے سلسلے میں اب تک کل پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

امراوتی پولیس کمشنر ڈاکٹر آرتی سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ کیمسٹ کے قتل کے سلسلے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی ملزم عرفان خان (32) کی تلاش جاری ہے، جو ایک این جی او چلاتا ہے۔

یہ واقعہ راجستھان کے ادے پور میں درزی کنہیا لال کے قتل سے ایک ہفتہ قبل پیش آیا۔ امراوتی سٹی کوتوالی پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امیش امراوتی شہر میں ادویات کی دکان چلاتا تھا۔