شہرکورٹلہ کی دینی ملی شخصیت‘ امیر تبلیغی عبدالسلیم صاحب کا انتقال

تازہ خبر تلنگانہ

کورٹلہ : 2؍جولائی
(زین نیوز)
یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھئی جائیگی کہ شہر کورٹلہ کی مشہور و معروف‘ معتبر شخصیت ‘ امیر تبلیغی جماعت جناب عبدالسلیم صاحب( آر بی سویٹ ہاوز کورٹلہ) کا بعمر 74سال مختصر سی علالت کے بعد گذشتہ رات انتقال ہوگیا ۔ وہ گذشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہرعیدگاہ میدان اللہ میاں گٹہ میں 2؍بجے ادا کی جائیگی۔مرحوم کے دوسرے فرزند حافظ محمد یوسف نے عیدگاہ میدان میں نماز جنازہ پڑھائی۔تدفین جامع مسجد سے متصل قبرستان بڑا محلہ میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ میں سینکڑوں سوگواروں نے سابق متحدہ ضلع‘ کریم نگر‘ عادل آباد‘ نظام آبار کے علاوہ حیدرآباد سے بھی شرکت کی

موصوف تبلیغی جماعت شوری کے سر پرست اور امیر بھی تھے ۔آپ نے تبلیغ اور دعوت کی محنت کیلئےہمیشہ سرگرم رہے انہوں نے اپنی ساری زندگی اللہ کے دین کے لیے وقف کی تھی ۔موصوف کے انتقال کی خبر سے شہر کورٹلہ میں غم واندوہ کی لہر دوڑ گئی ۔معزز شہریان کورٹلہ کے علاوہ متحدہ ضلع کریم نگر ‘ نظام آباد کی عوام نے موصوف کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا۔

پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ سات لڑ کے‘ اور تین لڑکیاں ہیں ۔فرزندان میں حافظ محمد الیاس‘ حافظ یوسف ‘ حافظ محمد ہارون‘ محمد عثمان‘ محمد سلیمان ‘ محمد مزمل‘ محمدطلحہ شامل ہیں
۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر -9440324526- 9440088105, ربط پیدا کیا جاسکتا ہے