صدر جمہوریہ سے رام مند رتعمیر کے لئے عطیات کا آغاز

تازہ خبر قومی

نئی دہلی15؍جنوری
زین نیوز
رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیرکے لئے درکار عطیات کا آغاز کردیا گیا ہے اس کے حصہ کے بطور ٹرسٹ سے وابستہ ایک ٹیم جس میں جوائنٹ سکریٹری گو سوامی‘ کویند دیو گری مہاراج‘ ورکینگ پریسڈنٹ ای ایچ پی ‘ الوک کمار ‘ مندر کی تعمیر کمیٹی چیئرمین مشیرا ‘ دہلی آرایس ایس کے کونسل جنرل کند بھوشن اہوجا ‘ شامل تھے صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کویند سے ملاقات کرتے ہوئے سب سے پہلے چندہ وصول کریں گے۔واضح رہے کہ ملک میں صدر جمہوریہ ہند سےکسی مندر کی تعمیر کے لئے چند وصول کرنا کا پہلا واقعہ ہوگا۔اسی طرح یہ ٹیم وزیراعظم نریند ر مودی نائب صدر جمہوریہ ہند وینکیا نائیڈو‘ سے رام مندر کی تعمیر کے لئے چند ہ وصول کریں گے۔رام مندر کی تعمیر کے لیے آج سے عطیات کی وصولی کا آغاز ہوا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ ماہ کی 27؍تاریخ تک جاری رہے گا۔رام مندر کی تعمیر کے لئے ملک بھر میں تمام ریاستوں کے اضلاع میں نامور افراد کے کے ساتھ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں جن کی نگرانی میں عطیات وصول کیے جائینگے۔یہ افراد ملک بھر میں 13کروڑ خاندانوں کے 65کروڑ افراد سے ملاقات کریں گے۔ وی ایچ پی کے زیر قیادت 40لاکھ افراد اس مہم میں حصہ لیں گے