اسپائس جیٹ طیارے کو تکنیکی خرابی کراچی، پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ

تازہ خبر قومی

نئی دہلی: 5؍جولائی
(زین نیوز)
دہلی سے دبئی جانے والے اسپائس جیٹ طیارے کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے پاکستان کے کراچی کی طرف موڑ دیا گیا، ایئر لائن کے ایک سینئرعہدیدانے آئی اے این ایس کو بتایا۔پچھلے دو ہفتوں میں اسپائس جیٹ کی دو پروازوں کو مختلف تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

اسپائس جیٹ کی دہلی سے دبئی جانے والی پرواز SG-11 کی تکنیکی خرابی کے بعد کراچی، پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔ واقعہ کے بعد اسپائس جیٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ دوران پرواز اسپائس جیٹ کے انڈیکیٹر میں خرابی پیدا ہوگئی، جس کے بعد اسے کراچی کی جانب موڑ دیا گیا، وہاں طیارے نے معمول کی لینڈنگ کی۔

اسپائس جیٹ کے مطابق اس سے قبل طیارے میں کسی خرابی کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ مسافروں کو کھانے پینے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ایک اور طیارہ دہلی سے کراچی بھیجا جا رہا ہے جو مسافروں کو دبئی لے جائے گا۔