سابق متحدہ ضلع کریم نگر میں شدید ترین بارش کا سلسلہ جاری۔ آبپاشی پراجکٹس میں پانی کی سطح میں اضافہ

تازہ خبر تلنگانہ
ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے عملہ کو چوبیس گھنٹے چوکنا رہنے کی ہدایت
جگتیال۔دھرما پوری کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت منقطع
جگتیال:10؍جولائی
(زین نیوز) 
ریاست تلنگانہ میں گذشتہ تین دنوں سے جاری مسلسل بارش کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔سابق متحدہ ضلع کریم نگر میں گزشتہ تین دنوں کے دوران مسلسل بارش کے بعد تمام آبی ذخائر‘ ندیاں، نالے، ٹینک اور تالابوں میں پانی کے سطح میں اضافہ کی وجہ بہہ رہے ہیں۔
مختلف دیہاتوں اور شہروں کے درمیان سڑکوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے کیونکہ ضلع بھر میں نچلی سطح کے سڑکوں کے پلوں کے اوپر سے ندیاں اور نالے لبریز ہوکر بہہ رہے ہیں۔ بجلی کے کھمبوں کے علاوہ بڑے بڑے درخت جڑوں سے اکھڑ کر سڑکوں پر گر گئے جس سے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔
جگتیال ضلع کے رائیکل منڈل کے راموجی پیٹ کے قریب نچلی سطح کے پل کو عبور کرتے ہوئے ایک آٹورکشا سیلابی پانی میں بہہ گیا۔ چوکس گرام پنچایت عہدیداروں نے ارتھ موور لگا کر آٹورکشا ڈرائیور سرینواس کو بچایا لیا گیا
وہیں جگتیال۔دھرما پوری کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت منقطع ہوگئی کیونکہ اننتارام سڑک کے پل سے سیلابی پانی بہہ رہا تھا۔ جگتیال کے ڈی ایس پی آر پرکاش اوررول ایس آئی انیل نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا۔ملیال کے قریب نکلاواگو کے بہنے سے کلواسری رام پور۔جمی کنٹہ کے درمیان سڑک کا رابطہ بھی متاثر ہوا۔
جگتیال رول منڈل کے ویلدرتی، ایلیگڈ منڈل کے دھولی کٹہ، کوتھور اور دھرمارم منڈل ہیڈکوارٹر پیداپلی ضلع اور راجنا۔سرسلہ میں کشننائک تانڈہ میں مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔ریاستی وزیر اقلیتی و سماجی بہبود کوپلا ایشور نے جگتیال ضلع کے پیگڈاپلی منڈل کے لنگا پور کے قریب پیداچیروو میں پانی کی سطح کا معائنہ کیا۔
مسلسل بارش کے پیش نظر، راجنا۔سرسلہ کلکٹر انوراگ جینتی نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راہول ہیگڈے کے ساتھ کلکٹریٹ آفس میں ریونیو، آبپاشی اور میونسپل افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا  اورمتعلقہ عہدیداروں کو چوبیس گھنٹے چوکس رہنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے ہدایت دی کہ تمام محکموں کے ضلعی سطح کےعہدیدار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں موجود رہیں کیونکہ آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی توقع ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے عملہ کو چوبیس گھنٹے چوکنا رہنا چاہئے۔
اس دوران ایڈیشنل کلکٹر کیمیا نائک نے میونسپل کمشنر سمایا کے ساتھ سرسلہ کوٹھاچیروو، بائی پاس روڈ، کلکٹریٹ آفس اور ای وی ایم کے گودام کا دورہ کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو نشیبی علاقوں میں مقیم لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔
دوسری طرف، آبپاشی پراجکٹوں میں پانی کے سطح میں اضافہ کے بعد۔ سریپدا ایلم پلی پروجیکٹ اپنے کیچمنٹ ایریا سے 2,72,412 کیوسک پانی حاصل کر رہا ہے۔ پروجیکٹ حکام 27 فلڈ گیٹس کو اٹھا کر 3,49,523 کیوسک پانی چھوڑ جارہاہےسری رام ساگر پراجیکٹ سے تقریباً 10,000 کیوسک پانی فلڈ فلو کینال میں چھوڑا جا رہا ہے کیونکہ پراجیکٹ میں پانی کی سطح میں کافی حد تک اضافہ ہواہے۔