جنوبی افریقہ میں ایک ہوٹل میں فائرنگ، 15 افراد ہلاک، تین کی حالت تشویشناک

تلنگانہ عالمی
نئی دہلی : 10؍جولائی
(زیڈ این ایم ایس)
جنوبی افریقہ کے سوویٹو میں ایک ہوٹل میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور تین کی حالت تشویشناک ہے،
خبر رساں ادارے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جوہانسبرگ کے علاقے سویٹو ٹاؤن شپ میں ایک بار میں فائرنگ ہوئی ہے جس میںبتایا گیاہے کہ 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ دیگر تین کی حالت تشویشناک ہے
پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کی رات دیر گئے لوگوں کا ایک گروپ منی بس ٹیکسی میں آیا اور ہوٹل کے کچھ لوگوں پر فائرنگ کی۔ پولیس نے اتوار کی صبح لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ فائرنگ کیوں ہوئی۔

فائرنگ میں تین افراد شدید زخمی اور ایک زخمی کو کرس ہانی برگاوناتھ اسپتال لے جایا گیا ہے۔ جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ گوتینگ صوبے کے پولیس کمشنر، لیفٹیننٹ جنرل الیاس ماویلا نے کہا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے کارتوسوں کی تعداد سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لوگوں کا ایک گروپ تھا جس نے لوگوںکو گولی ماری تھی۔
ماویلا نے کہا، "ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ وہاں موجود لوگ یہاں لائسنس ہولڈر بار میں جشن منا رہے تھے۔ انہوں نے کہا، اچانک ان لوگوں نے گولیوں کی آوازیں سنی اور بار سے باہر نکلنے کی کوشش کی
ہائی کیلیبر بندوق سے لوگوں پر فائرنگ
فی الحال ہمارے پاس اس بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں کہ اس واقعے کے پیچھے کیا مقصد ہے اور ان لوگوں کو کیوں نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ "آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہائی کیلیبر بندوقوں کا استعمال کیا گیا ہے اور وہ بے ترتیب طور پر فائرنگ کر رہے تھے۔” آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ تمام لوگ بار سے باہر نکلنے کی جدوجہد کر رہے تھے۔