جگتیال میں مچھلیوں کی بارش۔ نایاب اورانوکھا واقعہ

تازہ خبر تلنگانہ
’’جانوروں کی بارش‘ ‘کو دیکھ کر عوام حیرت زدہ
جگتیال:11؍جولائی
(عمران زین)
تلنگانہ میں شدید بارش کے درمیان، جگتیال شہر کے لوگوں نے ایک انوکھا مشاہدہ کیا۔عوام نے عجیب وغریب ماحولیاتی مظہر دیکھنے کے بعدحیرت زدہ رہ گئے جب آسمان سے بارش مچھلیوں کی بارش ہوئی۔ہفتہ اور اتوار کے موسلادھار بارش کے دوران شہر جگتیال کے سائی نگر کے رہائشیوں نےجب انہیں آسمان سے مچھلیوں کی بارش نظر آئی۔
سڑک پر مچھلیوں کو پایا تو انہوں نے اس نایاب اور انوکھےانوکھا واقعہ کو کیمروں میں محفوظ کیا اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا گیا۔ ویڈیو میں ہر طرف مچھلیاں بکھری دکھائی دیتی ہیں۔لوگوں نے مچھلیوں کو پکڑلیا ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو آسمان سے مچھلیوں کی بارش ہوئی تھی۔ایک شخص نے بتایا کہ بارش کے دوران اسے لگا جیسے اولے گر رہے ہیں، تاہم جب اس نے باہر جا کر دیکھا تو آسمان سے مچھلیاں برس رہی تھیں۔
محکمہ فشریزکے عہدیداروں کے مطابق یہ مچھلیاں کھانا خطرہ سے خالی نہیں ہوتا کیونکہ یہ مچھلیاں اکثر زہریلی ہوتی ہیں ۔ عہدیداروں نے مشور ہ دیا کہ ایسی مچھلیوں کو کھانےسے احتراز کیا جانا چاہیے زندگی کو خطرہ ہوسکتا ہے.
ماحولیاتی حوالے سے اس منظر کو’جانوروں کی بارش‘ کہا جاتا ہے۔بارش کی مچھلی ایک نایاب موسمی رجحان ہے جسے "جانوروں کی بارش” کہا جاتا ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مچھلیوں کی بارش کا واقعہ عام طور پر اس وقت پیش آتا ہے جب ہوا بگولے کی شکل میں قدرے کم گہرے پانی پر موجود ہو تو یہ پانی میں دائرے یا بھنور بنا کر اس میں موجود تقریباً تمام چیزیں اپنی طرف کھینچ لیتی ہے اور اس میں مچھلیوں کے علاوہ مینڈک بھی شامل ہوتے ہیں۔
درحقیقت جب سمندر یا کسی اور آبی ذخیرے سے پانی بخارات بن کر ہوا میں اڑتا ہے، اس وقت اگر تیز ہوا چل رہی ہو اور طوفانی صورتحال ہو تو کئی چھوٹے سمندری جانور مینڈک، کیکڑے یا چھوٹی مچھلیاں بھی اوپر اٹھ جاتی ہے اور بعد ازاں بارش کے ساتھ زمین پر آ گرتی ہیں۔
بعض اوقات ایسے واقعات میں آبی حیات طوفان باد و باراں کے ساتھ طویل فاصلہ طے کر لیتی ہے اور لوگوں کو یہی محسوس ہوتا ہے کہ آسمان سے مچھلیوں کی بارش ہوئی ہے۔