تیسری جماعت کی طالبہ کو 30 سیکنڈ میں 10 تھپڑ مارنے کا ظالمانہ واقعہ

تازہ خبر قومی وائرل خبریں
ہیڈ ماسٹر اور ٹیچر معطل، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
لکھنؤ : 12؍جولائی
(زین نیوز)
کہتے ہیں استاد کا مرتبہ باپ کے برابرہوتا ہے اور وہ اتنی محبت و شفقت کےساتھ بچوں کے ساتھ پیش آتا ہے‘  یہ استاد ہی ہے جو بچے کے مستقبل کی رہنمائی کرتا ہے اور صحیح اور غلط کا فرق سمجھا تا ہے۔ دنیا میں جتنے بھی رشتے ہیں ان سب سے مقدس رشتہ استاد اور شاگرد کا ہی مانہ جاتا ہے استا در ہنما ہوتا ہے اور بچوں کی مٹی کے برتن کی طرح دیکھ بھال کر تا ہے ۔لیکن آئے دن اساتذہ کے ذریعہ بچوں کو پیٹنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کی خبریں اخباروں کی زینت بن رہی ہیں
حالیہ دنوں بہار کے پٹنہ میں ایک خانگی تعلیمی ادارے کے ٹیچر کی جانب سے بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے پولیس نے اس کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ملزم استاد امرکانت کمار کو گرفتار کیا تھا۔ اب ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیز ی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔جو آپ کے دل کو دل کو جھنجوڑ دے گا دراصل ، اتر پردیش کے اناؤ  اسوہ بلاک کے اسلام نگر کا پرائمری اسکول ہے

 اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹیچرکلاس روم میں لڑکی کو سمجھانے کے بجائے انتہائی بے دردی اسے زوردار تھپڑ مار رہی ہے ۔ 30 سیکنڈ کی ویڈیو میں ٹیچر کوتقریباً 10 تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ اوروہ بچی کے بال بھی کھینچتی ہے ۔یہی نہیں ٹیچر لڑکی کو بہت ڈانٹا بھی۔لڑکی کے چہرے پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔۔
گھر والوں نے اسکول میں شکایت درج کرائی۔ اس کے برعکس استاد نے اہل خانہ کو صلح نامہ لکھوانے کے لیے کہا اور کسی کو نہ بتانے کی ہدایت بھی کی۔
 اس لڑکی کی عمر صرف 5 سال ہے۔ قصور صرف یہ ہے کہ لڑکی نے اپنا ہوم ورک نہیں کیا۔ بس اس کی وجہ سے ٹیچر غصہ میں آگئی اور مارنا شروع کردیا۔ مار پیٹ بھی ایسی ہے کہ صرف 30 سیکنڈ میں 10 تھپڑ مار دئیے۔ ٹیچر سشیلا کماری نےلڑکی کو اس کے چہرے اور پیٹھ پر بھی خوب مارا۔۔ کسی نے چپکے سے لڑکی کی پٹائی کی ویڈیو بنا لی تھی جو بعد میں وائرل ہو گئی۔
  طالبہ تنو، جواناؤ کے اسوہا تھانہ علاقے کے تحت اسلام نگر پرائمری اسکول میں زیر تعلیم ہے ، اسلام نگر کے رہنے والے ریش کمار کی بیٹی ہے  وہ روز اسکول جاتی ہے ۔ لیکن ہوم ورک نہ کرنے کی وجہ سے ٹیچر کے تشدد کا نشانہ بنی۔ یہ واقعہ 9 جولائی کا بتایا جا رہا ہے۔
دوسری طرف اناؤ میں ایک ٹیچر کے ذریعہ کلاس 3 میں پڑھنے والی طالبہ تنو کو تھپڑ مارنے کے معاملے میں بلاک ایجوکیشن آفیسر ونے کمار نے ٹیچر سشیلا کماری کے خلاف پولیس اسٹیشن اسوہا میں مارپیٹ کے سلسلے میں شکایت درج کرائی اور اس کے SC/ST اور دفعہ 323۔  کے تحت مقدمہ درج کرایا۔
بی ایس اے سنجے تیواری نے شکش میترا ٹیچر کا اعزازیہ روکنے کا حکم دیا ہے۔ اس معاملے میں ہیڈ ماسٹر ایشا یادو کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔