جگتیال ضلع : دریائے گوداوری کے پانی میں 3 خواتین سمیت 9 زرعی مزدور پھنس گئے

تازہ خبر تلنگانہ
ہیلی کاپٹر کی مدد سے بچانے وزیراعلیٰ تلنگانہ کے سی آر کی ہدایت ۔ ضلع انتظامیہ متحرک
جگتیال: 12؍جولائی
(زین نیوز)
 ریاست تلنگانہ میں گذشتہ تین دنوں سے جاری مسلسل بارش کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔سابق متحدہ ضلع کریم نگر میں گزشتہ چاردنوں کے دوران مسلسل بارش کے بعد تمام آبی ذخائر‘ ندیاں، نالے، ٹینک اور تالابوں میں پانی کے سطح میں اضافہ کی وجہ بہہ رہے ہیں۔
مختلف دیہاتوں اور شہروں کے درمیان سڑکوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے کیونکہ ضلع بھر میں نچلی سطح کے سڑکوں کے پلوں کے اوپر سے ندیاں اور نالے لبریز ہوکر بہہ رہے ہیں
سری رام ساگر پروجیکٹ سے پانی چھوڑنے کے بعد دریا میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کی وجہ سے گوداوری ندی کے بیچ میں واقع کررو (جزیرہ نما علاقہ) میں تین خواتین اور ایک لڑکے سمیت 9 زرعی مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔پھسنے پوئے مزدروں کو بچا نے کے لئے وزیر اعلیٰ تلنگانہ مسٹرکے چندر شیکھر راؤ کی  ہدایت کے مطابق ڈی آر ایف یا ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر لانے کے انتظامات کر رہی ہے۔
رائیکل منڈل کے بورناپلی کے قبائلی کھیت مزدور کپاس کی فصل لگانے کے لیے تین دن پہلے کررو گئے تھے۔ اگرچہ انہوں نے اپنے گاؤں واپس جانے کی کوشش کی، لیکن وہ دریا کو عبور کرنے میں ناکام رہے کیونکہ ایس آر ایس پی سے سیلابی پانی کے اخراج کے بعد گوداوری میں پانی کی سطح بڑھ گئی۔واضح رہے کہ دریائے گوداوری نرمل ضلع کے کڑم منڈل اور جگتیال ضلع رائیکل منڈل کے  بورناپلی کے چتیالا گاؤں کے قریب دو ندیوں میں تقسیم ہو جاتی ہے۔درمیان میں موجود زرعی اراضی جو جزیرہ نما کورو کہلاتا ہے
انہوں نے منگل کو جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ انہیں بچایا جائے اور انہیں واپس ان کے گاؤں منتقل کیا جائے۔پھنسے پوئے مزدورو ں میںویلے رگھوناتھ، ویلے رنگا راؤ، ویلے دیوی داس، ویلے صاحب راؤ، کومرے وجے، ڈوکے کارتک، ستھیابھاما، وائی جیانتی، اور سنیتا کرو شامل ہیں۔
کلکٹر جی روی نے کورو کے قریب واقع گوداوری پل کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ پھنسے ہوئے زرعی مزدوروں کو بچانے کے لئے اقدامات کریں۔
ریاستی وزییراقلیتی سماجی بہبود کوپلا ایشور، مقامی ایم ایل اے سنجے کمار، کلکٹر جی روی، ایس پی سندھو شرما اور ضلع انتظامیہ اس واقعہ کی نگرانی کر رہے ہیں۔