کاما ریڈی میں برقی تار کی زد میں آنے سے ایک خاندان کے 4؍افراد جاں بحق

تازہ خبر تلنگانہ
چیف منسٹر کے سی آر کا اظہار تعزیت۔فی کس 3لاکھ روپے کی امداد کا اعلان
کاماریڈی: 12؍جولائی
(زین نیوز)
کاماریڈی ضلع کے دیون پلی پولیس اسٹیشن حدود کے تحت بیڑی کالونی ورکرس میں منگل کی دوپہر کو دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افرادبرقی شاک لگنے سےجان بحق ہوگئے پولیس کے مطابق۔دو بچے اپنے گھر کے قریب کھیل رہے تھے کہ وہ حادثاتی طور پر ایک برقی تار سے رابطے میں آ گئے اور انہیں بچانے کے لیے والدین اپنے بچوں کو بچانے کے لیے پہنچ گئے اور اس دوران وہ برقی تار کی زد میںآے سے جاں بحق ہو گئے
مہلوکین کی شناخت حماد (35)، پروین (30)، عدنان (4) اور ماہم (6) کے طور پر ہوئی ہے۔ اس واقعہ سےکاما ریڈی میں غم  و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔
یک ہی خاندان کے چار افراد کی موت کے بعد موضع میں سانحہ طاری ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین پر غم کاپہاڑ ٹوٹ پڑا اور ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دیون پلی پولیس  موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
چیف منسٹر کے سی آر نے ضلع کی بیڑی ورکرس کالونی میں پیش آئے حادثہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ مرنے والوں کے لیے 3 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو فیلڈ سطح پر کارروائی کرنے کا حکم دیا تاکہ اس طرح کے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔ برقی شاک لگنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔