جگتیال : 12؍جولائی
(عمران زین)
ضلع جگتیال میں آج شام ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ رائیکل منڈل میں بورنا پلی موضع میں سیلاب میں پھنسے 9 کھیت مزدوروں کی خبروں کی کوریج کرنےگئےاین ٹی وی چینل جگتیال رپورٹر محمدضمیر الدین راما جی پیٹ موضع اپنی گاڑی سمیت ندی میں بہہ جانے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رائیکل منڈل کے موضع بورنا پلی میں 9قبائلی مزدور سیلاب میں پھنس گئے۔ اس پس منظر میں جگتیال ضلع انتظامیہ نے انہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔
جگتیال سے الیکٹرانک میڈیا کےصحافی مزدوروں کی حفاظت کرنے والی این ڈی آر ایف ٹیموں کی خبروں کی کوریج کے لیے ایک کار میں روانہ ہوئے۔واپسی کے دوران آج رات 8:30 بجے ایک ضمیر، این ٹی وی کے رپورٹر محمد ضمیر الدین اور سید ریاض علی ایک سوئفٹ ڈیزائر کار میں رائیکل منڈل کے بورناپلی گاؤں گئے اور موبائل میں(لوکیشن) نیویگیشن لگا کر جگتیال لوٹ رہے تھے۔
جب وہ راموجی پیٹ گاؤں پہنچے تو انہوں نے مین روڈ سے راستے کا رخ موڑ کر راموجی پیٹ ایس سی کالونی سے ہوتے ہوئے بوپتی پور ایس سی کالونی کی طرف موڑ دیا اور سڑک بریج کو عبور کرنے کی کوشش کی کیونکہ پل سے پانی کے شدید بہاؤ کی وجہ سے کار پانی میں بہہ گئی۔
اس میں موجود ایک صحافی بچ کر راموجی پیٹ پہنچ گیا۔کا ر میں دو لوگ سوار تھے ایک نوجوان کود کر بچنے میں کامیاب ہوگیا بتایا جاتاہے کہ محمدضمیر الدین بھی کار سے کودنے میں کامیاب ہوگئے تاہم انکا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا۔رپورٹر محمد ضمیر الدین کی تلاش جاری ہے ضلعی انتظامیہ بھی ریسکیو آپریشن کے لیے تیار ہے۔
اس اطلاع کے بعد سے ان کے افراد خاندان، رشتہ داروں کے علاوہ جگتیال ضلع اور ریاست تلنگانہ کے صحافیوں اور عوام میں غم اورتجسس کی لہر دؤڑگئی ہے۔اور دعائیں کی جارہی ہیں کہ محمدضمیر الدین جہاں کہیں بھی رہیں صحیح سلامت رہیں۔اس سلسلہ میں سرکاری طور پر اور نیوز چینل انتظامیہ کی جانب سے رات 11 بجے تک بھی کسی بھی قسم کا کوئی مصدقہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔