د و گاڑیوں کے تصادم 3؍نوجوان ہلاک۔کانگریس اقلیتی سیل اُوٹنور کے محمد شہباز جاں بحق
اُوٹنور:19؍جولائی
(زین نیوز)
ضلع عادل آباد کے اُوٹنور منڈل میں کماری تانڈہ میں پیش آئے ایک دلخراش حادثہ میں تین نوجوان کی برسر موقع موت واقع ہوگئی جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا جس کو عادل کے رمز ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع عادل آباد کے اُونٹور منڈل میں آج شا م2موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
اسی وقت اٹنور کی طرف جا رہے زیڈ پی کے چیئرمین راتھوڈ جناردھن نے زخمیوں کا معائنہ کیااورفوری طور پر 108 کو اطلاع دی گئی اور ایک کو عادل آباد رمز ہسپتال منتقل کیا ۔ اس حادثہ میں کانگریس پارٹی اُوٹنو رکے اقلیتی سیل کے صدر محمد شبہاز جاں بحق ہوگئے جو عادل میں ایک اجلاس میں شرکت بعد اپنے ایک دوست کے ہمراہ اُوٹنور واپس ہورہے تھے۔
واقعہ کی اطلاع پر مقامی افرادنے پولیس کو اطلاع دی جس پر اٹنورپولیس اطلاع ملتے ہی جائے مقام حادثہ پر پہنچی اورر معائنہ کیا۔حادثے کی وجوہات کے بارے میں دریافت کیں۔ ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا بعد پنچنامہ نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم کے لیے اوٹنور کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقام حادثہ پر الخراش مناظرتھے۔ تین نوجوانوں کی نعشیں خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی۔ چاروں طرف جسمانی اعضاء بکھیرے پڑے ہوئے تھے۔مہلوکین کی محمد شہباز‘ روی‘ جادھو‘ اور موہن کی حیثیت کی شناخت کی گئی ہے
تین نوجوان کا تعلق اُوٹنو ر سے ہی بتایا گیا ہے ‘ نوجوانوں کی سڑک حادثہ میں موت سے اُوٹنور میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔
صدر اقلیتی سیل کانگریس اُوٹنور محمد شبہاز کے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر ضلع عادل آبادکے کانگریس قائدین نے اپنے گہر ے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ محمد شہباز کانگریس کے ایک حرکیاتی اور سرگرم نوجوان قائد تھے