حیدرآباد۔7 2 جولائی
(زین نیوز )
حکومت تلنگانہ نے بیروزگاروں کیلئے ایک خوش خبری دی ہے۔اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹر کی جائیدادوں پر بھرتی کے لئے نوٹیفکیشن کی اجرائی عمل میں آئی۔ 113 جائیدادوں کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے نوٹفیشن جاری کیا۔
5 اگست سے 5 ستمبر تک درخواستیں آن لائن کے ذریعہ قبول کی جائیں گی۔ امیدوار www.tspsc.gov.in ویب سائٹ کے ذریعہ درخواستیں داخل کر سکتے ہیں جو ایک مہینہ تک کھلی رہیں گی۔

چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اسمبلی کے گذشتہ اجلاس میں 80 ہزار سے زائد سرکاری مختلف زمرہ کی جائیدادوں پر مرحلہ وار انداز میں بھرتی عمل میں لانے کا اعلان کیا تھا جس کے تناظر میں میا حکامات جاری ہوئے ہیں ۔
حکومت تلنگانہ نے ایک کے بعد دیگرے سرکاری جائیدادوں پر تقررات کے لئے اعلامیہ جاری کر رہی ہے ۔اب تک گروپ 1 محکمہ پولیس کے بشمول دیگر محکمہ جات پر بھرتیوں کے لئے نوٹیفکیشن کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے۔
پی ڈی ایف کاپی یہاں سے ڈاونلوڈ کیجیے
