خاکی کو داغدار کرنے والے پولیس عہدیدار کو بھیجا جیل

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
دیوبند، 2؍ اگست
(رضوان سلمانی)
دیوبند علاقہ کے رہنے والے بی ایس سی کی طالبہ نے امروہا میں تعینات پولیس عہدیدار پر عصمت دری کا الزام لگایا ہے ۔طالبہ کے والد کی شکایت پر پولیس نے ملزم سپاہی کے خلاف عصمت دری کی دفعات میں مقدمہ قائم کرکے اسے گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے ۔
ضلع امروہا کے بچھراؤ تھانہ میں تعینات پولیس عہدیدار نے دیوبند علاقہ کے رہنے والے بی ایس سی کی طالبہ کا فوٹو ایڈٹ کرکے اسے بلیک میل کرتے ہوئے اس کے ساتھ عصمت دری کی واقع کو انجام دیا ۔
خاکی کی بدنام کرنے والے ملزم پولیس عہدیدار کے خلاف دیوبند پولیس نے مقدمہ قائم کرتے ہوئے اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ۔طالبہ کے والد نے دیوبند تھانہ میں مقدمہ قائم کراتے ہوئے بتایا کہ کوتوالی علاقہ کے گاؤں نورپور کا رہنے والا سندیپ اس کی لڑکی کو گذشتہ ایک سال سے پریشان کررہا تھا الزام ہے کہ سندیپ نے اس کی لڑکی کا فوٹو ایڈٹ کرکے اسے سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکی دیتے ہوئے ملیک میل کرنے لگا ۔
لڑکی کے والد کا الزام ہے کہ سندیپ نے سوشل میڈیا پر فوٹو وائرل کرنے کا خوف دکھاکر گذشتہ 29جولائی کو اس کی لڑکی کو فون کرکے پریکٹیل کی جھوٹی اطلاع دیکر سہارنپور  مظفرنگر ہائی وے پر بلالیا اتنا ہی نہیں ایک ہوٹل میں لے جاکر اس کی لڑکی کی عصمت دری کی ۔بعد میں اس کی لڑکی نے گھر آکر اس کے ساتھ ہوئی زیادتی کی اطلاع دی ۔
پولیس نے سندیپ کے خلاف مقدمہ قائم کرکے اسے گرفتار کرلیا ۔اس سلسلہ میں سی او رام کرن سینی نے بتایا کہ ملزم سندیپ ضلع امروہا کے بچھراؤ تھانہ میں سپاہی کے عہدہ پر تعینات ہے جس کے بعد مقدمہ قائم کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔