حیدرآباد: سب انسپکٹر کو نشے میں دھت شخص نے چاقوگھونپ دیا

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات

حیدرآباد: 3؍اگسٹ
(زین نیوز)
ماریڈپلی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر اے ونے کمار کو بدھ کی صبح ایک شخص کے چھرا گھونپنے کے بعد چوٹیں آئیں، جو مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 3 بجے کے قریب پیش آیا، جب ایس آئی سکندرآباد میں اینکر چیریٹی ہیونس اپارٹمنٹ کے قریب پٹرولنگ ڈیوٹی انجام دے رہا تھے۔

پولیس عہدیدار، جس نے مشتبہ شخص کو مبینہ طور پر نشہ کی حالت میں پایا اور عوام کے لئے پریشانی کا باعث بن رہا تھاجس پر سب انسپکٹر شرابی کی سرزنش کی۔

جس کے بعد ملزم نےسب انسپکٹر ونے کمارپر چاقو سے حملہ کردیا۔ونے کمار کو علاج کے لیے پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مبینہ طور پر مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے پولیس نے ملزم پر ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا