شمس آباد کی مسجد خواجہ محمود کا ڈھانا انتہائی بدبختانہ عمل  

تازہ خبر تلنگانہ
 مسجد کی اسی مقام پرتعمیر کا صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کا پرزور مطالبہ۔ 
کاما ریڈی :3؍اگسٹ
(پریس ریلز)
حکومت اس وقت تک محفوظ رہتی ہے، جب تک کہ وہ ظلم نہ کرے اور ہونے والے ظلم کو بروقت روکے، جب ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے، تو اسے اللہ کے غصہ سے کوئی بچا نہیں سکتا،  تلنگانہ ‘حیدرآباد کے مضافات میں شمس آباد کی مسجد خواجہ محمود کا محکمہ  بلدیہ اور پولیس کی ملی بھگت سے راتوں رات ڈھانا اور مسلمانوں کے دروازوں کو بند کرنا انتہائی بدبختانہ عمل ہے
محمد فیروزالدین پریس سکریٹری جمعیت علماء ھند ضلع کاماریڈی کے مطابق شمس آباد کی شہید کردہ مسجد کے سلسلے میں حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا، نیز حکومت تلنگانہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ کمشنر بلدیہ شمس آباد کو فی الفور معطل کیا جاے، اور سخت سے سخت سزا دلوائی جائے کیونکہ جہاں تقریبا دو سال سے نماز جمعہ اور مستقل عبادت ہورہی تھی ایسی مسجد کو ڈھایا گیا.
نمازیں پڑھی جارہی تھیں، قرآن مجید کی تدریس و تلاوت ہورہی تھی۔ ایسی آباد مسجد کو شہید کرنا انتہائی تکلیف دہ اور بد بختانہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ اور پولیس کی ملی بھگت کے ساتھ رات کی تاریکی کے اندر اس مسجد کو مجرمانہ طور پر شہید کیا گیا ہے
۔ حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کہاکہ حکومت ہوش کے ناخن لے، اللہ کے غضب کو دعوت نہ دے، اور اسی مقام پر مسجد تعمیر کی جائےاور حکومت کو چاہیے کہ ایسے غیر ذمہ دار افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، یاد رہے
مسجد کی بازیابی اور تعمیر کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا تو اللہ کے قہر سے آپ کو کوئی بچا نہیں سکتا۔تمام دینی  ملی و سیاسی  قائد ین سے درخواست کی جاتی ہے کہ بلا لحاظ مسلکی و سیاسی وابستگی   متحدہ طور پر ایکشن لیں اور آئیندہ کا لائحہ عمل تیار کریں