ایمبولینس نہ ملی،ماں نے بیٹے کی نعش کاندھوں پر اٹھالی،
بعدازاں موٹرسیکل کے ذریعہ نعش کی منتقلی، تحقیقات کا حکم
کشی نگر: 3؍اگسٹ
(زین نیوز)
دنیا میں جہاں انسان کا انسانیت سے رشتہ ٹوٹتا جارہا ہےوہیں ائے دن کوئی نہ کوئی واقعہ انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آئے حکومتوں کے بلند بانگ دعوئے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں اتر پردیش کی ریاست اتر پردیش کے کشی نگرایک دل دہلا دینے والا‘انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ اس وقت پیش آیا
جہاں ایمبولینس نہ ملنے پر مایوس روتی بلکتی ماں اپنے بچے کی نعش کو کندھوں پر اُٹھائے گھر پہنچی ۔ اس واقعہ کی ایک ویڈیو فی الحال سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔جس نے سب کو چونکا دیا ہے۔گذشتہ دنوں میں ایمبولینس نہ ملنے کے کئی واقعات منظر عام پرآچکے ہیں
تفصیلات کے مطابق اتر پردیش کے کشی نگر میں ایمبولینس نہ ملنے پر وہ اپنے بچے کی نعش کو کندھے پر اٹھائے ہسپتال سے گھر پہنچی۔ یہ معاملہ تمکوہیراج، کشی نگر کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر سے متعلق ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مردہ بچے کو گھر لے جانے کے لیے ایمبولینس نہیں مل پائی جس کی وجہ سے خاتون نے اسے اپنے کندھے پر اٹھا لیااور ہسپتال سے باہر آئی
تمکوہراج کے رہائشی وہاب انصاری کا 5 سالہ بیٹا کھیلتے ہوئے برقی کی زد میں آنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔
मित्रो…..
कुछ मत बोलो अभी अमृत काल चल रहा है । pic.twitter.com/sY2YZ6qgN0— Dr Monika Singh (@MonikaSinghSays) August 3, 2022
گھر میں موجود بچے کی ماں نے فوری طورپر بچے کو لے کر سرکاری ہسپتال پہنچی۔ ڈاکٹر نے بعدمعائنہ بچے کو مردہ قراردیا
بچے کی موت کی خبر سن کر پریشان ماں نے ہسپتال کے عملے سے بچے کی میت کو ایمبولینس کے ذریعہ گھر لے جانے کو کہالیکنایمبولینس نہیں ملی
۔ اس کے بعد وہ بچے کو کندھے پر اٹھائے ہسپتال سے باہر آئی۔ تھوڑی دیر بعد اس کے بعد خاتون کے افراد خاندان نے اپنے بچے کی میت کو موٹر سائیکل پر لے گئے۔
اتر پردیش میں اس سے پہلے بھی ایمبولینس کی عدم دستیابی کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں، لیکن اب تک حکومت اس طرح کی لاپرواہی پر قابو نہیں پاسکی ہے۔ ضلع کے ذمہ داران ایسے واقعہ کی ذمہ داری سے منہ موڑ لیتے ہیں اور صرف یہ بیان دیتے ہیں کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی، قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اس پورے معاملے پر تمکوہراج کے سابق رکن اسمبلی اجے کمار للو نے جہاں حکومت اور محکمہ صحت پرلاپرواہونے کا الزام لگایا۔ چنانچہ جب چیف میڈیکل آفیسر سریش پٹریا سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ بچہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکا تھا، ایمبولینس موقع پر کیوں نہیں تھی؟ اس کی چھان بین کی جا رہی ہے۔