جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور چھ ماہ کا بچہ بھی شامل
یادگیر: 5؍اگسٹ
(زین نیوز)
کرناٹک ریاست کے یادگیر ضلع میں گزشتہ درمیانی شب (جمعرات کی دیر رات) پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک خاندان کے چھ افراد ایک خاتون اور ایک چھ ماہ کا بچہ کا ہلاک ہوگئے یہ حادثہ یادگیر ضلع کے گرومیتکل تعلقہ کے ارکیرا گاؤں کے قریب پیش آیا جس میں چار افراد بر سرموقع ہلاک ہوگئے ۔جبکہ دو افرا د دواخانے منتقل کرنے کے دوران ہی فوت ہوگئے۔حادثہ اتنا بھیانک کے تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑگئے
پولیس سپرنٹنڈنٹ سی بی ویدامورتی کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا رائچور ضلع لنگسگور کے ہٹی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان تلنگانہ کے کوڈنگل کے جٹھلاپلی گاؤں میں واقع ایک درگاہ پرحاضر ی کے بعد کار کے ذریعہ یادگیر واپس آرہا تھے مخالف سمت آنیوالی پائپوں سے لدی ایک مال گاڑی سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں 6؍افراد ہلاک ہوگئے
مہلوکین کی شناخت حنا زوجہ واجد حسین (30)، عمران ولد محمد خان قادر (22) دونوں ساکن یادگیر کے طور پر ہوئی ہے۔ محمد نذر حسین ولد محمد حسین (76) نورجہاں بیگم زوجہ محمد نذر حسین (70) واجد حسین فرزند محمد نذر حسین (32) امیجا ولد واجد حسین (01) سبھی رائچور ضلع کا تعلقہ لنگاسوگورکے ہٹی گاؤں کے رہائشی ہیں۔
تین سالہ فضل حسین ولد واجد حسین جو زخمی ہوئے ہیں کو کالابوراگی کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔سامان کی گاڑی یادگیر سے گرمیتکل تک پائپ لے جا رہی تھی۔
مسٹر ویدامورتی نے کہا کہ 112 ERSS گاڑی کے عملے نے زخمیوں کو بروقت ہسپتال منتقل کیا اور بھاری بارش کے دوران گاڑی کے میں پھنسے ہوئے نعشوں کو نکالا۔مسٹر ویدامورتی کے ساتھ سرکل انسپکٹر دولت کُری اور دیگر افسران اور عملہ موقع پر پہنچ گیا۔
گرومٹکل پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ نعشوں کا بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا