بی جے پی اور ٹی آر ایس کے کارکنوں میں تصادم۔ حضور آباد میں ہلکی کشیدگی برقرار

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد 5؍اگسٹ
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے حضور آباد حلقہ اسمبلی  میں اس وقت ہلکی کشیدگی پیدا ہوگئی جب بی جے پی کارکنوں نے حلقہ کی ترقی پر بات کرنے کے لئے امبیڈکر چوک میں منعقدہ کھلے مباحثہ کا مطالبہ کرتے ہوئے حضور آباد امبیڈکر چوک پرایم ایل سی کوشک ریڈی ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں کو بڑی تعدادجمع ہوگئی

یاد رہے کہ ایم ایل سی پاڑی کوشک ریڈی نے جمعہ کو مقامی بی جے پی رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر کو حضور آباد طبقہ کی ترقی پر بحث کے لیے مدعو کیا تھا۔ان کے چیلنج کے مطابق کوشک ریڈی صبح 11 بجےمقام پر پہنچے اور آدھے گھنٹے کے انتظارکیالیکن بی جے پی حضورآباد کے رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نہیں پہنچے
جب ایم ایل سی نے اپنی تقریر ختم کی تو بی جے پی کے کچھ کارکن امبیڈکر چوک پہنچے اور کوشک ریڈی کا پتلانذر آتش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نعرے بازی کی

اورو ہ جب وہ سہ نشین کی طرف بڑھ رہے تھے تو ٹی آر ایس کارکنوں نے انہیں روک دیا۔ جس کے بعد دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں بحث و تکرارہوگئی اور ایک دوسرے پردونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر چپلیں اور پارٹی پرچم پھینکے۔ جس کے بعد ہلکی سے کشیدگی پھیل گئی پولیس عہدیدار حرکت میں آگئے اور ہلکی طاقت کا استعمال کرکے ہجوم کومنتشر کیا۔

پولیس نے بی جے پی کارکنوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔واضح رہے کہ ٹی آر ایس ایم ایل سی پاڈی کوشک ریڈی نے بی جے پی کےرکن اسمبلی ایٹالہ راجندر کوترقیاتی اقدمات پرکھلے مباحثہ کا چیلنج کیا تھا جس کے بعد بی جے پی لیڈروں نے پریس میٹنگ کی اور اپنے دلائل پیش کئے

وہیں جمعرات کو امبیڈکر چوک پر بی جے پی اور ٹی آر ایس کے کارکنان فلیکسی بینر لگانے پر آپس میں جھگڑ پڑے۔ پولیس نے دونوں پارٹیوں کو کارکنوں کو منتشر کرکے ہٹادیا۔ٹی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان حضورآباد حلقہ اسمبلی میں ترقیاتی سرگرمیوں کو لیکر گذشتہ دنوں سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے