جمہوریت کے استحکام ‘ آئین کی حفاظت ہی سے ہمہ جہت ترقی ممکن

تازہ خبر تلنگانہ
جشن آزادی کی 75  ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کے موقع پر زین نیوز کی جانب سے اہل وطن کو مبارکباد
حیدرآباد:15؍اگسٹ 
(زین نیوز )
 اس سال ہم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہے ہیں خوشی کے اس پُر مسرت موقع پر زین  نیوزاُردو نیوز پورٹل کی جانب سے تمام اہل وطن اور زین نیوز کے قارئین  کو 75 واں یوم جشن آزادی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ ملک کی آزادی کے لئے جس طرح سب نے مل کر جدوجہد کی اور ہندوستان کو آزاد کرایا ہے۔ اسی طرح سب مل کر اس ملک کے آئین کی حفاظت کریں گے۔
اس کی بقاء و ترقی آئین و دستور کی حفاظت میں مضمر ہے.جمہوریت کے استحکام ‘ آئین کی حفاظت سے ہمہ جہت ترقی ممکن ہے۔جمہوریت کی حفاظت‘ آئین کی حفاظت ہے اور آئین کی حفاظت اپنے وجود اور وطن کی حفاظت ہے یہ ایقان ملک کے ہر ایک شہری میں ہونا چاہئے تاکہ ہر خاص و عام ان کے تئیں خود کو ذمہ دار محسوس کرے۔
جس طرح یہ سمجھنا غلط ہے کہ پانی اور ہوا دستیاب نہ ہونے کے باوجود کوئی پیڑ مضبوطی کے ساتھ زمین پر کھڑا رہے گا بالکل اُسی طرح یہ تصور بھی غلط ہے کہ جمہوریت اپنے ہی آپ زندہ رہے گی۔اس لیے یوم آزادی کے موقع پر ہر شہری کو دستور کی حفاظت اور جمہوریت کی بقا کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کا عہد کرنا چاہیےامن اومان کی برقرار ی کے ساتھ تمام حقوق کی پاسداری کا بھی خیال رکھنا چائے۔
اس موقع پر وطن عزیز کے لئے اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ ملک کو امن و امان کا گہوارہ بنائے ملک میں قومی یکجہتی‘ سلامتی و بھائی چارہ کو فروغ ملے۔
ہمیں آزادی جیسی عظیم نعمت پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے اور اپنی دعا ؤں میں وطن عزیز کو بھی یاد رکھنا چاہئے۔ اللہ ہم سب کو ذات پات ،مذہب‘ رنگ و نسل کے امتیاز ‘ بھید بھاؤ سے اوپر اٹھ کر ملک کی خدمت کرنے والا بنائے۔اس جشن آزادی کے موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ اپنے ملک کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے.
یہ عیدالوطن ہے ہر گھر پر ترنگا لہرائیں
جئے ہند