کوویڈ ویکسین لینے والے ڈرائیور کی ہارٹ اٹیک سے موت

بین الریاستی تازہ خبر

20؍جنوری
نرمل: زین نیوز
ڈائرکٹر آف پبلک ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر حکومت تلنگانہ نے ایک پریس ریلز میں بتایاکہ نرمل کے42 سالہ ہیلتھ ورکر بی وٹھل راؤ کی موت کوویڈ ویکسین سے نہیں ہوئی بلکہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے انھوں نے بتایاکہ نرمل ضلع کے حلقہ اسمبلی مدھول کےکنٹالہ منڈکل کےوضع اُولا کا متوطن بی وٹھل راوہیلتھ ورکرنے کل 19جنوری کو پی ایچ سی سنٹر میں کو ویڈ ویکسین کا ٹیکہ لیا تھا جس کو درمیانی شب میں سینے دردہونےکی شکایت کی تھی اور آج نرمل ضلع کے سرکاری ہاسپیٹل میں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ نرمل ڈی ایم اینڈ ایچ او مسٹر دھن راج نے بتایاکہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ بی وٹھل راو کی موت کوویڈ ویکسین لینے سے نہیں ہوئی ہےبلکہ اسکی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے انھوں نے بتایاکہ حکومت تلنگانہ کے جاری کے گے رہنمایانہ خطوط پر مرحوم وٹھل راو کا پو سٹ مارٹم کی رپورٹ نرمل ضلع کی اے ای ایف ائی‘ ضلعی کمیٹی ایگزمینشن کرکے ریاستی کمیٹی کو روانہ کرے گی۔جس کے بعد ریاستی کمیٹی‘ مرکز کی کمیٹی کو روانہ کرے گی۔واضح رہے کہ نرمل ضلع کے حلقہ اسمبلی مدھول کےکنٹالہ منڈکل کےوضع اُولا کا متوطن بی وٹھل راوایمبولینس ڈرائیورنے کل 19جنوری کوکوویڈ ویکسین کا ٹیکہ لیا تھا پی ایچ سی سنٹر میں کو ویڈ ویکسین کا ٹیکہ لیا تھا کل درمیانی شب میں اسکی طبیعت بگڑ گئی تھی اور سینے دردہونےکی شکایت کے بعد نرمل کے سرکاری دواخانے میں شریک کیا گیا تھا جہان علاج کے دوران آج وہ فوت ہوگیا متوفی کے افراد خاندان کا یہ الزام تھا کہ وٹھل راؤ کی موت کوویڈ ویکسین لینے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ہیلتھ ورکر بی وٹھل راؤ کی موت کی خبر عام ہوتے ہی عوام سرکاری دواخانے پہنچے اور اسکی موت پر تشویش کا اظہار کیا۔