ممبئی : 18؍اگست
(زیڈ این ایم ایس)
مہاراشٹر کے ہری ہریشور ساحل کے قریب ایک مشکوک کشتی اور رائے گڑھ ضلع کے بھردکھول میں ایک لائف بوٹ ملی ہے۔ مشتبہ کشتی ملنے کے بعد ضلع رائے گڑھ اور ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی سخت کر دی ہےپولیس تفتیش میں مصروف، دہشت گردی کے پہلوؤں سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔اے ٹی ایس کی ٹیم نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ دہشت گردی کے پہلوؤں کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔
مشکوک کشتی سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی ملا ہے۔ جس میں تین اے کے 47 رائفلیں اور گولیاں رکھی گئی تھیں۔ کوسٹ گارڈ اور مہاراشٹر میری ٹائم بورڈ کو تحقیقات کے لیے اس کی اطلاع دی گئی ہے۔
Weapons also found on the boat: Official sources on the suspicious boat found at Harihareshwar Beach in Raigad. https://t.co/L8e9Y8q6al
— ANI (@ANI) August 18, 2022
پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ ممبئی سے تقریباً 190 کلومیٹر دور شری وردھن کے علاقے میں کچھ مقامی لوگوں نے کشتی کو دیکھا اور سیکوریٹی ایجنسیوں کو مطلع کیا۔ کشتی میں عملے کا کوئی رکن نہیں تھا۔ رائے گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک دودھے اور دیگر سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے اور کشتی کی تلاشی لی
۔عہدیدار نے بتایا کہ کشتی میں تین AK-47 رائفلیں اور کچھ گولیاں ملی ہیں۔ پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق اس کشتی کے عملے کے ارکان کو رواں سال جون میں عمان کے ساحل سے بچایا گیا تھا اور کشتی سمندر میں تیرتے ہوئے رائے گڑھ کے ساحل پر آگئی تھی۔
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ رائے گڑھ کے ساحل سے ملنے والی کشتی ایک آسٹریلوی خاتون کی تھی۔ اس کشتی سے کچھ نیم خودکار ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ فڈنویس نے ریاستی اسمبلی کو بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے کشتی رائے گڑھ کے ساحل پر بے قابو ہوگئی تھی۔
ریاستی وزیر داخلہ نے یہ بیان نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) ایم ایل اے ادیتی ٹٹکرے کی طرف سے ایوان میں اٹھائے جانے کے بعد دیا۔ انہوں نے کہا، رائے گڑھ کے ساحل پر ملنے والی کشتی ایک آسٹریلوی خاتون کی ملکیت ہے۔ کشتی سے کچھ نیم خودکار ہتھیار ملے ہیں۔ مرکزی ایجنسیوں اور ریاستی پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ قبل ازیں کوسٹ گارڈ کے ایک اہلکار نے کہا تھا کہ کوئی سیکوریٹی خطرہ نہیں ہے
