رسالت مآبﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ۔حکومت تلنگانہ جلد از جلد سخت قانونی کارروائی کرے۔

تازہ خبر تلنگانہ
 کاماریڈی میں دانشورانِ قوم وملت کا فکر انگیز اجتماع
کاما ریڈی :25 اگست
(پریس نوٹ) 
مسلمان اپنے نبی حضرت محمد مصطفیﷺ کو مال، اولاد، ماں، باپ اور جان سے زیادہ عزیز رکھتا ہے، اور رسالتِ مآبﷺ کی شان اقدس میں ذرہ برابر بھی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا، ملعون راجہ سنگھ کی جانب سے کی گئی گستاخی پر کاماریڈی کے علماء، ائمہ، حفاظ، وصدورمساجد، سیاسی ومذہبی قائدین کا اجتماع مسجد نور اندرا نگر کالونی کاماریڈی میں منعقد ہوا،
جس میں حکومت تلنگانہ سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ راجہ سنگھ اور اس کے ویڈیو کو اپلوڈ اور شیئر کرنے والے، اس کی حمایت کرنے والے اور وہ تمام افراد پر سخت سے سخت کارروائی کرےملک کی گنگا جمنی تہذیب کی برقراری کے لئے ضروری ہیکہ ایسے گندی ذہنیت رکھنے والوں کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔
اس اجلاس میں حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی، مولانا مفتی عمران خان قاسمی، مولوی نور الالیاس، حافظ شرف الدین، مولانا حسین حامی، مفتی عرفان زمزم قاسمی، سید انور احمد نائب صدر مدینہ مسجد، محمد قدیر صدر میلاد کمیٹی، محمد سراج الدین قائد کانگریس، محمد نواز خان، محمد احمد اللہ امتیاز، محمد امجد کونسلر، محمد اعجاز، ماجد اللہ، ڈاکٹر ضیاء الدین، محمد آصف، شیخ چاند، محمد سلیم الدین کونسلر، محمد فیروز الدین پریس سکریٹری، حافظ یوسف حلیمی انور، حافظ مشتاق احمد، مولانا نظرالحق قاسمی، مولانا منظور عالم مظاہری، حافظ عبدالواجد حلیمی، حافظ تقی الدین منیری، حافظ عبدالرحمن منیری، مولوی ثمیر کے علاوہ معزز شہریان کاماریڈی ونوجوانان کی کثیر تعداد موجود تھی۔