ساس اور بہو سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق
مرادآباد: 26؍اگست
(زین نیوز)
مرادآباد کے تھانہ گل شہید علاقہ کے لنگڑے کی پلیا (اصلت پورہ) کے ایک گھر میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب چار منزلہ مکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے ساس اور بہو سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
آس پاس کے لوگوں نے سات افراد کی جان بچائی۔ آگ کی لپٹ میں آکر فوت ہونے والے کل پانچ افراد میں ہلدوانی اور رانی کھیت کی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ یہ سب شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ حادثہ زیادہ دردناک ہوسکتا تھا لیکن بروقت آس پاس کے لوگوں نے فائر بریگیڈ کی ٹیم کی مدد سے سات افراد کو بچا لیا۔ اس وقت گھر میں 12؍افراد پھسنے ہوئے تھے
فی الحال واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
Five killed as fire breaks out at building in UP's Moradabad
Read @ANI | https://t.co/EOvfyGgA6y#noidafire #noida #UttarPradesh pic.twitter.com/LPqyu4yeU0
— ANI Digital (@ani_digital) August 26, 2022
دراصل، گل شہید کے علاقے لنگڑے کی پلیا (اصلت پورہ) میں ارشاد احمد کا چار منزلہ مکان ہے۔ حادثے کے وقت گھر میں شادی کا ماحول تھا۔ ارشاد کے گھر میں اس کی بیٹی کی دو بیٹیوں کی شادی تین دن بعد ہونے والی تھی۔ ارشاد کا بیٹا ایاز رانی کھیت (الموڑہ) سے اپنی بیوی شمع، بیٹی نافیہ (7) اور بیٹے عباد (4) کے ساتھ اسی تقریب میں شرکت کے لیے آیا تھا۔ ارشاد کی بیٹی حنا، ان کے شوہر نوید اور ان کی بیٹی عمائمہ بھی اسی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق گھر کے نچلے حصے میں بھرے کباڑ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس دوران ارشاد احمد کباڑی کی اہلیہ قمر جہاں (70) کے علاوہ بہو، بہو اور بچے گھر میں موجود تھے۔ آگ میں جھلس کر ارشاد کی اہلیہ قمر جہاں، بیٹا ایاز کی اہلیہ شمع اور اس کی بیٹی نافعہ، بیٹا عباد جاں بحق ہوگئے۔
اس کے علاوہ ارشاد کی بیٹی عمائمہ بھی جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔افسوسناک واقہ میں شادی کا گھر اچانک ماتم کدے میں تبدیل ہوجانے سے افراد خاندان اور رشتہ داروں میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ۔ صدمہ کی وجہ سے رشتہ دار آہ و بکا کررہے ہیں