حیدرآباد، 2 ستمبر
(پریس نوٹ)
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2022-23سے نلسار یونیورسٹی آف لا، حیدرآباد کے اشتراک سے میرٹ پر مبنی ایم اے لیگل اسٹڈیز پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد کورس جس میں سیلف فینانس کے تحت فی سمسٹر ٹیوشن فیس 10,000 روپے ہے۔
پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار کے بموجب پروگرام کی تکمیل پر طلبہ کو مسابقتی امتحانات کی تیاری میں مدد ملے گی اور انہیں مختلف کمپنیوں، غیر سرکاری اداروں میں بطور ویلفیئر آفیسر، لیگل آفیسر، سی ایس آر ایگزیکٹیو وغیرہ مواقع دستیاب ہوں گے۔ کامیاب طلبہ اس کے علاوہ ثالثی، مصالحت کاری کے فرائض بھی انجام دے سکتے ہیں۔ لیکن انہیں بطوروکیل پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
قانون کی تعلیم کے خواہشمند کوئی بھی گریجویٹ امیدوار https://manuucoe.in/regularadmission لنک پر 6 ستمبر تک آن لائن فارم داخل کرسکتے ہیں۔
ممتاز قانون دان پروفیسر فیضان مصطفی، سابق وائس چانسلر نلسار یونیورسٹی آف لاءتدریسی ماہر ین کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ڈاکٹر پی ایس منور حسین، فینانس آفیسر انچارج ، پروگرام کے خصو صی منٹر ہوں گے۔
اس کے علاوہ میرٹ کی اساس پر داخلے کے کورسز میں پوسٹ گریجویشن پروگرامس اُردو، انگریزی، ہندی، عربی، مطالعات ترجمہ، فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات، لیگل اسٹڈیز؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) شامل ہیں۔ جزوقتی ڈپلوما پروگرامس میں اردو، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز، تحسین غزل اور سرٹیفکیٹ کورسزمیں اردو، پشتو، فرانسیسی، روسی میں داخلے دستیاب ہیں۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 ستمبر ہے۔
مختلف کیمپسوں میں دستیاب کورسز وغیرہ کی مکمل معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب نوٹفکیشن اور ای۔پراسپکٹس سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔داخلہ ہیلپ ڈیسک رابطہ برائے عمومی رہنمائی کے لیے موبائل نمبرات 6207728673, 9866802414, 6302738370 & 9849847434 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔