مانو میں مولانا آزاد اسٹاف ٹورنمنٹ کا اہتمام

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد، 2 ستمبر
 (پریس نوٹ)
 ڈائرکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی بشمول مانو ٹیچرس اسوسیشن، مانو آفیسرز اسوسیشن اور مانو ایمپلائز ویلفیئر اسوسیشن اور انڈین بینک کے تعاون سے یونیورسٹی کے مین کیمپس کے تمام اساتذہ، عہدیداروں اور عملے کے لیے مولانا آزاد اسٹاف ٹورنمنٹ2022-23 کا انعقاد کر رہا ہے۔
ڈاکٹر اے کلیم اللہ، ڈپٹی ڈائرکٹر، ڈی پی ای اینڈ ایس کے بموجب ٹورنمنٹ میں کرکٹ، والی بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، شطرنج، کیرم، ایتھلیٹکس کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ ٹورنمنٹ کا افتتاح 5ستمبر 2022 کو شام 5 بجے ڈائرکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس میں ہوگا۔