دارالعلوم دیوبند میں مدارس اسلامیہ کا 18ستمبر کو نمائندہ اجلاس

تازہ خبر قومی
دیوبند،10؍ستمبر
(رضوان سلمانی)
اترپردیش حکومت کے ذریعہ خود مختار مدارس اسلامیہ کا سروے کرائے جانے کے سلسلہ میں جو صورتحال سامنے آئی ہے اس کے پیش نظر دارالعلوم دیوبند نے 24ستمبر کو بلائے گئے اجلاس کی تاریخ کو تبدیل کرتے ہوئے اب 18ستمبر کردیا ہے ۔
دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے آج اعلانیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم دیوبند حالات کے پیش نظر 24تاریخ کے بجائے اب یہ اجلاس 18ستمبر کو مسجد رشید میں منعقد کرنے جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند ابھی میڈیا کے سامنے اس سلسلہ میں اپنا کوئی واضح موقف نہیں رکھنا چاہتا ۔
مدارس کے اجلاس میں اتفاق رائے سے جو فیصلہ ہوگا اس کے بعد ہم اپنا موقف رکھیں گے ۔واضح ہوکہ حکومت اترپردیش 11ستمبر سے غیر سرکاری اور خودمختار مدارس کا سروے شروع کرنے جارہی ہے اور اس کے لئے انہوں نے کمیٹیاںبھی تشکیل دے دی ہیں ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق دارالعلوم دیوبند نے اسی کے پیش نظر اپنے اجلاس کی تاریخ کی تقدیم کی ہے ۔